Get Adobe Flash player

سونا550روپے تولہ کمی سے52050پر آگیا

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت21 ڈالر کی کمی سے 1294ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بھی بالترتیب550 روپے اور471 روپے کی کمی واقع ہوئی۔جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر52050 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت گھٹ کر44614 روپے ہوگئی اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کی کمی سے750 روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت8.57 روپے کی کمی سے 642.85 روپے ہوگئی۔