Get Adobe Flash player

چین کیساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ12ارب ڈالر تک جاپہنچا

چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ تین گنا اضافے کے ساتھ 12 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران چین کے ساتھ گزشتہ 5 سال کے تجارتی خسارے کی تفصیلات ایوان میں پیش کی گئیں۔ وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے تحریری جواب جمع کراتے ہوئے انکشاف کیا کہ 5 سال میں چین کیساتھ تجارتی خسارے میں 3 گنا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں خسارہ 12 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔وزیر تجارت پرویز ملک نے بتایا کہ 2016-17 میں چین کے ساتھ تجارتی خسارہ 12 ارب 67 کروڑ ڈالر ہوگیا جو ایک سال پہلے 16-2015 میں 10 ارب 43 کروڑ ڈالر تھا۔ تحریری جواب میں بتایا گیا کہ 15-2014  میں چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ 8 ارب ڈالر اور 14-2013  میں 5 ارب 35 کروڑ ڈالر رہا جبکہ 13-2012  میں یہ خسارہ 4 ارب ڈالر تھا۔وزیر تجارت کے مطابق بھارت کے ساتھ تجارت میں بھی پاکستان مسلسل خسارے میں جارہا ہے۔ چار سال میں بھارت سے 7 ارب 34 کروڑ ڈالر کا سامان منگوایا گیا اور اس کے ساتھ تجارتی خسارہ 5 ارب 94 کروڑ ڈالر رہا۔