Get Adobe Flash player

بینک آف چائنا کو پاکستان میں کاروبار کی اجازت مل گئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینک آف چائنا کو پاکستان میں کاروبار شروع کرنے کی اجازت دے دی۔مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بینک آف چائنا سی پیک منصوبوں کی سرمایہ کاری کے لیے اسپیشلائزڈ بینکاری خدمات فراہم کرنا چاہتا ہے، بینک آف چائنا کے پاکستان میں آپریشنز شروع ہونے کے بعد دونوں ممالک کے روابط مزید مضبوط ہوں گے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک آف چائنا کا کاروبار دنیا کے 50 ممالک میں پھیلا ہوا ہے اور یہ سرمائے کے لحاظ سے دنیا کا چوتھا اور مجموعی اثاثوں کے اعتبار سے دنیا کا پانچواں بڑا بینک ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک آف چائنا نے اہم ضوابط اور آپریشنل تقاضوں کو پورا کر دیا جس کے بعد اسے اپنا آپریشن شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بینک آف چائنا کو مئی 2017 میں بینکاری لائسنس جاری کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ بینک آف چائنا پاکستان میں اپنی شاخیں کھولنے والا دوسرا چینی بینک ہو گا، اس سے قبل کمرشل بینک آف چائنا 2011 سے پاکستان میں کاروبار کر رہا ہے۔