Get Adobe Flash player

آئندہ برس معاشی ترقی کی شرح توقعات سے زیادہ رہنے کا امکان

معاشی اصلاحات کے باعث آئندہ برس پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح توقعات سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ، ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ مالی سال 2017 میں پاکستان میں ترقی کی شرح 5 اعشاریہ 2 فیصد رہے گی۔ ورلڈ بینک کی رپورٹ گلوبل اکنامک پروسپیکٹس کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح توقعات سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اجناس کی قیمتوں میں کمی ، ملک میں تعیری سرگرمیوں میں اضافے اور حکومت کی جانب سے اصلاحات کے عمل کو جاری رکھنے کے باعث مقامی طلب مستقل بڑھ رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ورلڈ بینک نے مالی سال 17ـ2016 میں پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 5 فیصد سے بڑھا کر 5 اعشاریہ 2 فیصد کرنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ورلڈ بینک نے آئندہ مالی سال معاشی ترقی کی شرح کو 5 اعشاریہ 5 فیصد رہنے کے امکانات بھی ظاہر کیے ہیں۔