Get Adobe Flash player

بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ کی فروخت میں 11.5 ارب روپے تک اضافہ

مالی سال 2017ء پہلی سہ ماہی کے دوران بیسٹ وے سیمنٹ لمیٹڈ کی فروخت 11.5 ارب روپے تک بڑھ گئی جو گزشتہ مالی سال 2016ء کی اسی عرصے کے مقابلہ میں 23 فیصد زائد رہی ہے۔ کمپنی کی رپورٹس کے مطابق کمپنی کی پیداوار میں بھی 21 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پیداوار اور سیلز میں اضافہ کے نتیجہ میں کمپنی کا نفع 40 سے 46 فیصد تک بڑھ گیا جبکہ بعد از ٹیکس منافع میں 61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے ڈائریکٹرز کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اپنی پیداواری صلاحیت سے استفادہ کی شرح کو 71 فیصد تک پہنچا دیا ہے جس سے کمپنی کی پیداوار اور منافع میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔