Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

بزنس

IMAGE سونا50روپے سستا،فی تولہ50850کاہوگیا
عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روزسونے کے نرخ میں استحکام دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1245 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔بی این پی کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کراچی ، حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد، راولپنڈی ،اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ... تفصیل

چاول کی برآمدات میں 13.89فیصد کمی

رواں مالی سال 2016ـ17ء میں فروری کے دوران چاول کی برآمدات میں 13.89 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ بی این پی کے مطابق ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال میں فروری 2017ء کے دوران چاول کی برآمدات کاحجم 16.381 ارب روپے تک کم ہو گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں فروری 2016ء کے دوران چاول کی قومی برآمدات کا حجم 19.024 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح فروری 2016ء کے مقابلہ میں فروری 2017ء کے دوران چاولوں کی برآمدات میں 13 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آئندہ بجٹ میںنان فائلرز کیلئے ودہولڈ نگ ٹیکس میں اضافے کا ا مکان

وفاقی حکومت نے ٹیکسوں سے آمدن بڑھانے کی حکمت عملی تیار کرلی ، آئندہ بجٹ میں نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھانے کی تجویز ہے۔ایف بی آر کے ذرائع نے بی این پی کو بتایاکہ حکومت نے ٹیکس گوشوارے داخل نہ کرنے والوں کے گرد شکنجہ کسنے کا ارادہ کر لیا ہے ، نان فائلرز کیلئے گاڑی، گھر، زمین خریدنا مزید مشکل کیا جائیگا اور ان کیلئے کاروبار میں مشکلات پیدا کی جائینگی،نان فائلرز اور غیر رجسٹرڈ تاجروں کیلئے خام مال مزید مہنگا ہوجائیگا تاکہ انہیں مارکیٹ میں مقابلے میں مشکل درپیش ہوں۔ذرائع کے مطابق گوشوارے جمع نہ

...تفصیل

پیداوار میں کمی، مرغی اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

کراچی میں زندہ مرغی اور اسکے گوشت کی قیمتو ں میں اضافے کے ساتھ ٹماٹر کی قیمتیں بھی بڑھ رہی ہیں، پیداوار میں کمی کی خبروں پر مارکیٹ میں مرغی اور ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ ہورہاہے ،ٹماٹر 100 اور مرغی 380 روپے کلو فروخت کی جارہی ہے۔بی این پی کے مطابق مارکیٹ میں گرم موسم میں مرغیوں کے مرنے اور ٹماٹر کی پیداوار کم ہونے کی خبریں قیمت کو بڑھاوا دے رہی ہے ،حکومت نے 99روپے ریٹ دیا ہے ، یہ بھی اضافی قیمت کا عندیہ ہے کیونکہ حکومتی ریٹ مارکیٹ ریٹ سے ہمیشہ کم ہوتا ہے ،شہر کے بڑے علاقوں میں ٹماٹر 160 روپے تک

...تفصیل

روئی کی پیداوار ایک کروڑ7لاکھ گانٹھ رہنے کاامکان

مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتہ کے دوران ٹیکسٹائل و سپننگ ملز کی جانب سے روئی کی خریداری میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔جنرز کے پاس روئی کی صرف 4 لاکھ گانٹھوں کا سٹاک موجود ہے جبکہ صوبہ سندھ میں کپاس کی بوائی شروع ہو چکی ہے۔پانی کی شدید قلت کے باعث کپاس کی فصل متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ کراچی کاٹن ایسوسی ایشن کی سپاٹ ریٹ کمیٹی نے سپاٹ ریٹ فی من 6750 کے بھائو پر مستحکم رکھا۔ صوبہ سندھ و پنجاب میں روئی کا بھائو فی من 6500 تا 7050 روپے رہا۔ کراچی کاٹن بروکرز فورم کے چیئر مین نسیم عثمان نے بتایا کہ اس سال

...تفصیل

اوپن مارکیٹ ،ڈالر مستحکم،یورو و پاؤنڈ کی قدر گھٹ گئی

اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم جبکہ یورو اور پاؤنڈکی قدر گھٹ گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 106.40روپے اور فروخت106.60روپے پر برقرار رہی جبکہ 5 پیسے کی کمی سے یوروکی قیمت خرید 114.30روپے سے کم ہوکر114.25روپے اور فروخت115.80روپے سے کم ہوکر 115.75 روپے پرآگئی ،بی این پی کے مطابق اسی طرح30پیسے کی کمی نمایاں کمی سے برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید 132.30 روپے سے گھٹ کر132روپے اور فروخت 133.80 روپے سے گھٹ کر133.50روپے ہوگئی

سونا50روپے سستا،فی تولہ50850کاہوگیا

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روزسونے کے نرخ میں استحکام دیکھا گیا اور فی اونس سونے کی قیمت 1245 ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مستحکم رہنے کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔بی این پی کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 50روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد کراچی ، حیدرآباد،لاہور،ملتان،فیصل آباد، راولپنڈی ،اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50ہزار850روپے ہوگئی ،اسی طرح 42روپے کی کمی سے دس

...تفصیل