Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

مکی آرتھر نے مجھے گالیاں دیں، عمر اکمل کا الزام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل نے دعوی کیا ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انہیں گالیاں دیں اور وہ کسی کی گالیاں نہیں سن سکتے۔لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عمر اکمل نے الزام لگایا کہ مکی آرتھر نے انہیں کہا کہ اکیڈمی نہ آ، جا کلب کرکٹ کھیلو، وہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی برا بھلا کہتے ہیں، میں خود کو اچھا کرنا چاہتا ہوں لیکن رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں۔عمر اکمل کا کہنا تھا کہ انہیں بلا جواز وارننگ دے کر کیمپ سے ڈراپ کیا گیا، انہوں نے کبھی رولز کی خلاف ورزی نہیں کی، ہیڈ کوچ کو

...تفصیل

نااہل بورڈ نے سری لنکن کرکٹ کو پستیوں میں دھکیل دیا

نااہل بورڈ نے سری لنکن کرکٹ کو پستیوں میں دھکیل دیا، اقربا پروری، بدانتظامی اور کرپشن کا بھیانک انجام سامنے آنے لگا۔2006میں تھلنگا سماتھی پالا اور جیانتھا دھرما داسا پر مشتمل گروپ نے سابق بورڈ سیکریٹری نشانتھا رانا ٹنگا کو بورڈ انتخابات میں شکست دی تھی، جس کے بعد ان سے بڑی توقعات وابستہ کرلی گئی تھیں، اب جب عہدہ سنبھالے 20 ماہ ہوچکے تو ان کی جانب سے کیے گئے گڈ گورننس، شفافیت اور کھیل میں بہتری کے دعوں میں سے کوئی ایک بھی پورا نہیں ہوا، الٹا بدانتظامی، کرپشن اور اقربا پروری کی وجہ سے سری لنکن

...تفصیل

بدعنوانی میں ملوث کھلاڑیوں کیلئے پی سی بی کی دہری پالیسی

بدعنوانی میں ملوث قومی کھلاڑیوں کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی دہری پالیسی عیاں ہے کیونکہ لندن اسپاٹ فکسنگ کیس میں ملوث کھلاڑیوں کو ان کی سزاؤں کے خاتمے کی بنیاد پر نوازا جا رہا ہے تو پاکستان سپر لیگ میں مبینہ طور پر ملوث کھلاڑیوں کیخلاف سخت سزاؤں کیلئے کمر کس لی گئی ہے ، بورڈ حکام یہ بات بھی واضح کر چکے ہیں کہ پی ایس ایل کیس میں ملوث کھلاڑی فیصلوں کیخلاف عدالت میں اپیل بھی نہیں کر سکیں گے لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ محمد عامر کو سزا کے خاتمے پر فوری قومی ٹیم کا حصہ بنادیا گیا جو متواتر پاکستان

...تفصیل

انٹرنیشنل الیون کا دورہ پاکستان ، آئی سی سی سکیورٹی ٹیم پنجاب پولیس کیساتھ کام کریگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ورلڈ الیون کا دور پاکستان انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس کی کامیابی کی بنیاد پر سری لنکن ٹیم ایک یا دو ٹی 20 میچز کھیلنے پاکستان آئے گی ،آئی سی سی کی سکیورٹی ٹیم ایک دو روز میں پاکستان پہنچ رہی ہے جو ورلڈ الیون کے دور پاکستان کے حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں پنجاب پولیس کے ساتھ کام کرے گی اور یہ ٹیم ورلڈ الیون کے دورہ تک پاکستان میں ہی رہے گی۔ایک انٹرویو میں نجم سیٹھی کا یونی ویژن نیوز سے کہنا تھا کہ پی سی بی چاہتا ہے کہ غیر ملکی

...تفصیل

اسپاٹ فکسنگ کیس مہنگا پڑنے لگا , ٹربیونل کی دھیمی چال سے پی سی بی کنگال

پاکستان سپر لیگ کا اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل مہنگا پڑنے لگا،ٹربیونل کی دھیمی چال سے پاکستان کرکٹ بورڈ کنگال ہوتا جا رہا ہے جسے فیصلے میں تاخیر کے سبب ملکی ماہرین کرکٹ کی جانب سے کڑی تنقید کا بھی سامنا ہے ،چھ ماہ کا طویل عرصہ گزر جانے کے باوجود تحقیقات کا سامنا کرنے والے کسی ایک بھی کرکٹر کے مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا جا سکا،سماعتوں کی نصف سنچری مکمل ہو گئی جس پر پچاس لاکھ روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا چکی،اینٹی کرپشن ٹربیونل کے ہر رکن کو فی سماعت فیس کی مد میں پچیس ہزار روپے ادائیگی کی جا رہی ہے جبکہ

...تفصیل

کھیلو، کودو ... بڑھاپے میں دماغی بیماریوں سے محفوظ رہو

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بچوں کو دوڑ اور ورزش کا عادی بنایا جائے تو کئی عشروں بعد بھی دماغی اور ذہنی صلاحیت پر اس کے مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔اس کا انکشاف چوہوں پر کئے گئے تجربات کے بعد کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ کم عمری میں کی جانے والی ورزش بڑھاپے میں یادداشت کی کمی کو ٹال سکتی ہے اور کئی دماغی امراض کو روکنے کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔ اس کے علاوہ بچے اگر ورزش کو معمول بنالیں تو اس سے ان کی سیکھنے اور سمجھنے کی صلاحیت یعنی ذہانت بھی بہتر ہوتی ہے جو بڑھاپے تک برقرار رہ سکتی ہے۔یونیورسٹی آف

...تفصیل