Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE سری لنکا کیخلاف16رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
سری لنکا کے خلاف پاکستان کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔سری لنکا کیخلاف متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ فٹنس پر شکوک کے باوجود یاسر شاہ کو شامل کرلیا گیا جبکہ گھٹنے کی انجری سے مکمل بحالی کیلیے کوشاں اظہر علی بھی ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔ احمد شہزاد اور محمد رضوان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں کپتان... تفصیل

آزادی کپ کیلئے آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن پاکستان پہنچ گئے

آزادی کپ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شرکت کیلئے آئی سی سی میچ ریفری اور سابق ویسٹ انڈین کپتان رچی رچرڈسن لاہور پہنچ گئے ہیں۔علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پی سی بی اسٹاف نے رچی رچرڈسن کا استقبال کیا۔ آئی سی سی آفیشل کو سخت سکیورٹی میں وزیر اعلی پنجاب کی بلٹ پروف گاڑی کے ذریعے ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔انہوں نے پاکستان روانگی کیلیے جہاز میں بیٹھے ہوئے ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان کیلیے روانہ ہو رہے ہیں، جلد ملاقات ہو گی۔ رچی رچرڈسن ورلڈ الیون اور پاکستان کی

...تفصیل

پاکستان سری لنکا سیریز کا شیڈول جاری، آئی لینڈرز 29اکتوبر کو لاہور آئینگے

پی سی بی کی جانب سے سری لنکا پاکستان سیریز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے اور مہمان ٹیم 29 اکتوبر کو ایک ٹی ٹوئنٹی میچ لاہور میں کھیلے گی۔پاکستان اور سری لنکا کے مابین سیریز 28 ستمبر سے شروع ہو رہی ہے جس میں 2 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ابوظہبی جبکہ دوسرا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ 6 اکتوبر سے 10 اکتوبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا۔ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو دبئی، دوسرا میچ 16 اکتوبر کو ابو ظہبی، تیسرا میچ 18 اکتوبر کو ابوظبی، چوتھا میچ 20

...تفصیل

آزادی کپ کے پہلے مقابلے کے تمام ٹکٹس فروخت

پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان آزادی کپ کے پہلے مقابلے کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے۔آزادی کپ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے مقابلے کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔ دوسرے اور تیسرے میچ کے ٹکٹس کے حصول کیلیے بینک ہفتہ اور اتوار کو کھلا رہے گا۔ دوسرے ٹی 20 میچ کیلیے 500 اور ڈھائی ہزار روپے والے ٹکٹ نایاب ہوگئے ہیں، جب کہ دیگر ٹکٹ دستیاب ہیں۔دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ بینک آف پنجاب کی لاہور میں 20 مختص برانچز پر اتوار سمیت رات 10 بجے تک کھلی رہیں گی اور تینوں میچز کی ٹکٹس دستیاب ہوں گی۔واضح

...تفصیل

آئی سی سی کا ورلڈ الیون کے سیکیورٹی انتظامات پر اظہار اطمینان

آئی سی سی آفیشل نے پاکستان اور ورلڈ الیون کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔لاہور میں آئی سی سی سیکیورٹی کنسلٹنٹ ڈیوڈ سمیر نے پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی آفیشل نے ڈائریکٹر سیکیورٹی پی سی بی کرنل اعظم کے ہمراہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا اور ورلڈ الیون کے روٹس کی نگرانی کا جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر سیف سٹی اتھارٹی اکبر ناصر خان نے اسٹیڈیم، روٹس، موبائل کمانڈ

...تفصیل

چوکوں اور چھکوں کی برسات کیلئے پاور ہٹنگ پریکٹس شروع

ورلڈ الیون سے سیریز میں چوکوں، چھکوں کی برسات کیلیے بھرپور پاورہٹنگ پریکٹس شروع ہوگئی۔ورلڈ الیون سے سیریز کی تیاری کیلیے پاکستانی ٹیم کی مشقوں کا سلسلہ جمعے کو بھی جاری رہا، پہلے روز قذافی اسٹیڈیم کاگرانڈ گیلا ہونے کی وجہ سے صرف فیلڈنگ تک محدود رہنے والے کرکٹرز نے دوسرے روز صبح 9بجے شروع ہونے والے پہلے سیشن میں بیٹنگ اور بولنگ میں صلاحیتیں نکھارنے کاکام کیا،اس مقصد کیلیے انھیں گروپس میں تقسیم کیا گیا تھا،میدان کے وسط میں پریکٹس کیلیے مختص کی گئی دونوں پچز پر پیسرز جبکہ اطراف میں اسپنرز کی بولنگ

...تفصیل

ورلڈ الیون کیخلاف سیریز کو آسان نہ سمجھا جائے، عبدالقادر

عبدالقادر نے قومی کرکٹ ٹیم کو ورلڈ الیون کے خلاف آنے والے خطرے سے پیشگی آگاہ کر دیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کے مطابق گرین شرٹس کا مہمان سائیڈ کے خلاف 3 میچوں کی سیریز میں کامیابی کا حصول آسان نہیں ہوگا، ورلڈ الیون فاف ڈوپلیسی، عمران طاہر، ہاشم آملہ سمیت دنیا کے ممتاز پلیئرز پر مشتمل ہے، سیریز کا نتیجہ اپنے نام کرنے کیلیے سرفراز احمد الیون کو ہر شعبے میں سخت محنت کرنا ہوگی۔ماضی کے عظیم لیگ اسپنر کا نمائندہ ایکسپریس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کا پاکستان سپر لیگ کے فائنل کے ساتھ

...تفصیل