Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE سری لنکا کیخلاف16رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
سری لنکا کے خلاف پاکستان کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔سری لنکا کیخلاف متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ فٹنس پر شکوک کے باوجود یاسر شاہ کو شامل کرلیا گیا جبکہ گھٹنے کی انجری سے مکمل بحالی کیلیے کوشاں اظہر علی بھی ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔ احمد شہزاد اور محمد رضوان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں کپتان... تفصیل

مکی آرتھر پر الزامات، عمر اکمل نے غلطی تسلیم کر لی

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پر الزامات لگانے والے کرکٹر عمر اکمل نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی انجانے میں ہوئی۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پر الزامات لگانے والے کرکٹر عمر اکمل نے پی سی بی کی جانب سے دوسرے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کروا دیا جس میں انہوں نے اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی انجانے میں ہوئی۔گذشتہ ماہ عمر اکمل نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر نازیبا زبان استعمال کرنے اور گالیاں دینے کا الزام عائد کیا تھا جس پر انہیں

...تفصیل

محمد عامر ورلڈ الیون کیخلاف پہلا میچ نہیں کھیلیں گے

پاکستانی پیسر محمد عامر ورلڈ الیون کے خلاف پہلا میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ٹیم منیجر طلعت علی نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر نجی مصروفیات کی وجہ سے انگلینڈ میں موجود ہیں اور پہلے مقابلے کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے تاہم امید ہے کہ وہ دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو جوائن کر لیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد قومی ٹیم کا مورال بلند ہے، کھلاڑی جیت کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں، ورلڈ الیون میں دنیا کے بہترین کرکٹرز شامل ہیں اور بہت سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔واضح رہے کہ محمد عامر کے گھر پہلے بچے

...تفصیل

پاکستان میں عالمی کرکٹ کی بحالی بہترین اقدام ہے، شعیب ملک

قومی کرکٹ ٹیم کے آل رانڈر شعیب ملک کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ورلڈ الیون کا آنا بہت اچھا اقدام ہے اس سے ملک میں عالمی کرکٹ کی بحالی کی راہیں کھلیں گی۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل رانڈر شعیب ملک کا کہنا تھا کہ کرکٹ بورڈ کی جانب سے آزادی کپ کا انعقاد بہترین اقدام ہے پاکستان میں دنیا کے بہترین کھلاڑی آئیں گے اور اس اقدام سے ملک میں عالمی کرکٹ کی راہیں کھلیں گی۔شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون سے بہت اچھا مقابلہ ہوگا تاہم بحثیت سینئر کھلاڑی بہت زیادہ 

...تفصیل

مستحکم بیٹنگ پر کاری ضرب کیلئے پیس ہتھیار تیار

الیون کی مستحکم بیٹنگ لائن پر کاری ضرب لگانے کیلیے پیس ہتھیار تیار کرلیے گئے۔آزادی کپ سیریز میں مضبوط ورلڈ الیون کا سامنا کرنے کیلیے گرین شرٹس کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں،تربیتی کیمپ کے تیسرے روز 3گھنٹے کا طویل پریکٹس سیشن قذافی اسٹیڈیم لاہورکی مصنوعی روشنیوں میں ہوا، کیریبیئن لیگ کھیل کر واپس آنے والے شاداب خان اور شادی کی تقریبات کے بعد رومان رئیس نے بھی اسکواڈ کو جوائن کرلیا، ادھر گھرمیں ننھے مہمان کی آمد کے منتظر محمد عامر کی واپسی کے حوالے سے صورتحال ابھی تک واضح نہیں ہے، مہمان ٹیم کی

...تفصیل

بورڈ نے دیر کردی، الوداعی تقریب کیلئے لاہور جانے کا فیصلہ نہیں کیا، یونس خان

سابق قومی کپتان یونس خان کا کہنا ہے کہ انھوں نے پی سی بی کی جانب سے الوداعی تقریب میں شرکت کیلیے لاہور جانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو میں یونس خان نے کہاکہ میں یہ نہیں بتا سکتا کہ 14 ستمبر کو لاہور میں بورڈ کی جانب سے الوداعی تقریب کا حصہ ہوں گا یا نہیں، چیئرمین نجم سیٹھی کا فون آیا تو انھوں نے کہا یونس سنا ہے آپ پی سی بی سے ناراض ہیں میں نے اس کے جواب میں کہا کہ ایسا کچھ نہیں۔یونس خان نے کہا کہ الوداعی تقریب کے معاملے میں پی سی بی نے بہت دیرکردی اورکئی دیگر لوگ بازی لے

...تفصیل

ورلڈ الیون کیخلاف کلین سوئپ کا عزم لیکر میدان میں اتریں گے، مکی آرتھر

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کیخلاف تینوں میچ جیتنے کیلیے میدان میں اتریں گے۔مکی آرتھر نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی اسٹارز سے مزین مہمان اسکواڈ خاصا مضبوط ہے، کسی میچ کو آسان نہیں لے رہے، ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کیلیے بہترین ٹیم تیار کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں، اس کیلیے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ موقع دینا چاہتے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹرز کے مقابل کھیل کر ان کی صلاحیتیوں کی پرکھ ہوگی اور انہیں مستقبل کیلیے تجربہ حاصل ہو گا۔ایک سوال کے جواب میں مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ محرومی کا شکار ملک

...تفصیل