Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

کریبیئن پریمیئر لیگ،شاداب خان کی ٹیم ٹرینیڈاڈ کو پہلی شکست

کریبیئن پریمیئر لیگ میں شاداب خان کی ٹیم ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو رائیڈرز کو پہلی شکست کا سامنا کرنا پڑ گیا۔کریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو ان کی پوری ٹیم 147 رنز پر آٹ ہو گئی، کولن منرو 41، ڈیرن براوو 33، سنیل نائرائن 23 اور برینڈن میکولم 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جب کہ باقی کوئی بیٹسمین ڈبل فیگرز میں داخل نہ ہو سکا، شاداب خان نے 6 رنز بنائے۔ کیسرک ولیمز اور اوڈین سمتھ 3,3، کرشمار سنتوکی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے، محمد سمیع نے 22 اور عماد

...تفصیل

انضمام الحق جونیئر پلیئرز کو زیادہ مواقع دینے کے خواہاں

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جونیئر پلیئرز کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے کے حق میں ہوں خاص طور پر ٹی ٹوئنٹی میں نوجوان پلیئرز کی پرفارمنس بہتر ہوتی ہے۔قومی ٹی ٹوئنٹی کی ڈرافٹنگ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران انضمام الحق نے کہا کہ نئے پلیئرز کو زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی کیلیے تمام سلیکٹرز، کوچز اور کپتانوں نے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا، ایونٹ میں اچھا کمبی نیشن دیکھنے کو ملے گا۔انضمام الحق نے کہا کہ ڈرافٹنگ میں شامل تمام سینئر پلیئرز بھی شریک ہوں گے، عید

...تفصیل

پی ایس ایل پرفکسنگ کا داغ لگا کرسیٹھی خود چیرمین بن گئے، جاوید میانداد

سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد نے نجم سیٹھی کوسخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پی ایس ایل پرفکسنگ کا داغ لگایا اورخود بورڈکے چیئرمین بن گئے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے معروف بیٹسمین اور پی سی بی کے سابق ڈی جی جاوید میانداد نے کہا کہ نجم سیٹھی میچ فکسنگ کے حوالے سے تمام شواہد موجود ہونے کا اعتراف کرچکے ہیں جب کہ فکسنگ اسکینڈل میں ملوث کھلاڑی تاحال صرف تحقیقات سے ہی گزر رہے ہیں۔جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ نجم سیٹھی سے بھی پوچھا جائے کہ وہ سب کچھ جانتے ہیں تو اتنی

...تفصیل

بھارت کیخلاف کیس، پی سی بی پیچھے نہیں ہٹے گا

نو منتخب چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ بھارت کیخلاف قانونی چارہ جوئی کے معاملے میں پیچھے نہیں ہٹیں گے، آئندہ 3ماہ میں آئی سی سی کی ثالثی کمیٹی میں کیس شروع ہوجائے گا، ہمارے دروازے اب بھی کھلے ہیں، امید ہے کہ سیاسی حالات بہتر ہونے پر بھارتی حکومت اپنی ٹیم کو باہمی سیریز کی اجازت دیدے گی۔نجم سیٹھی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ باہمی سیریز سے انکار کرنے والے بھارت کیخلاف 2 محاذوں پر جنگ جاری ہے، ہم سفارتی اور قانونی طور پر اپنا نکتہ نظر واضح کرنے کی کوشش کررہے ہیں، ہمارا موقف ہے کہ بی سی

...تفصیل

ورلڈ الیون میں 13موجودہ انٹرنیشنل کرکٹرز ہونگے

ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان ممکن بنانے کیلیے کوششیں جاری ہیں،پی سی بی حکام نے کانفرنس کال میں آئی سی سی چیف ڈیو رچرڈسن اور دیگر کو صورتحال سے آگاہ کردیا،نومنتخب چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہورلڈ الیون میں 13موجودہ انٹرنیشنل کرکٹرز ہونگے۔سیکیورٹی معاملات کی وجہ سے کچھ چیزیں قبل ازوقت بتانا مناسب نہیں ہوگا،ابھی تک گرین سگنل موجود ہے،موجودہ حالات میں اسے سرخ ہوتے دیر نہیں لگتی۔تفصیلات کے مطابق ملک کی موجودہ سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پی سی بی ورلڈ الیون کا دورئہ پاکستان ممکن بنانے کیلیے

...تفصیل

چیئرمین بورڈ کا عہدہ بظاہراعزازی، مراعات بے شمار

چیئرمین پی سی بی کا عہدہ بظاہر تو اعزازی مگر مراعات بے شمار ہیں، نجم سیٹھی بھی بھرپور انداز سے ان سے فائدہ اٹھا سکیں گے، انھیں ہر ماہ لاکھوں روپے خود پر خرچ کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق  پاکستان کرکٹ بورڈ کی سربراہی کو وزیر اعظم کے بعد ملک کا دوسرا بڑا عہدہ قرار دیا جاتا ہے، اسی لیے بڑی بڑی سیاسی شخصیات اسے پانے کیلیے بے چین رہتی ہیں، ہروقت میڈیا کی توجہ بنے رہنا اور غیر ملکی دوروں کے ساتھ دیگر مراعات بھی اس کی  بڑی وجہ ہیں۔ نمائندہ ایکسپریس کے پاس موجود دستاویز کے مطابق چیئرمین کو

...تفصیل