Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE سری لنکا کیخلاف16رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
سری لنکا کے خلاف پاکستان کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔سری لنکا کیخلاف متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ فٹنس پر شکوک کے باوجود یاسر شاہ کو شامل کرلیا گیا جبکہ گھٹنے کی انجری سے مکمل بحالی کیلیے کوشاں اظہر علی بھی ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔ احمد شہزاد اور محمد رضوان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں کپتان... تفصیل

ورلڈ الیون اور قومی ٹیم کی پریکٹس کیلئے قذافی اسٹیڈیم آمد

ٹی 20آزادی کپ کے آغاز سے قبل ورلڈ الیون اور پاکستان کرکٹ ٹیمیں پریکٹس کیلیے قذافی سٹیڈیم پہنچ گئیں، کھلاڑیوں کو سخت سکیورٹی حصار میں ہوٹل سے اسٹیڈیم لایا گیا.دونوں ٹیمیں کل شام کو پہلے میچ کیلیے 3 گھنٹے تک پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی، قبل ازیں ہوٹل میں ورلڈ الیون میں شامل پلیئرز نے فوٹو شوٹ میں حصہ لیا، پلیئرز نے ورلڈ الیون کیلیے تیار کی گئی نئی کٹس میں تصاویربنوائیں۔واضح رہے کہ ورلڈ الیون اور پاکستان ٹیم کے درمیان 12، 13 اور 15 ستمبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیںگے، مہمان ٹیم رات گئے لاہور

...تفصیل

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آزادی کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی

قذافی اسٹیڈیم میں پریکٹس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور ورلڈ الیون کے قائد فاف ڈوپلیسی نے آزادی کب ٹرافی کی رونمائی کی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ کرکٹ میں کوئی بھی چیز آسان نہیں ہوتی، ہماری تیاری بہت اچھی ہے، تینوں شعبوں میں اچھا پرفارم کرتے ہوئے حریف ٹیم کو ٹف ٹائم دینے کی کوشش کریں گے، محمد عامر کا متبادل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ذمہ داریاں بڑھ گئی ہیں، کوشش ہے کہ مستقبل کے منصوبوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں زیادہ سے زیادہ نوجوان

...تفصیل

آزادی کپ؛ پلیئرز کو رینکنگ میں بہتری کا موقع میسر

آزادی کپ سے کرکٹرز کو رینکنگ میں بہتری کا موقع مل گیا، عماد وسیم کو ٹاپ بولنگ پوزیشن محفوظ رکھنے کا چیلنج درپیش ہوگا جب کہ عمران طاہر اور سموئل بدری بھی ترقی کیلیے بے چین ہیں۔پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان 3 ٹوئنٹی 20 میچز کی سیریز آزادی کپ کے نام سے 12، 13 اور 15 ستمبر کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، اس کو آئی سی سی کی جانب سے پہلے ہی انٹرنیشنل اسٹیٹس دینے کا اعلان کیا جاچکا ہے اس لیے اس میں شریک کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی پر رینکنگ بہتر بنانے کا بھی سنہری موقع میسر آگیا ہے، کئی

...تفصیل

انٹرنیشنل اسٹارز کی کہکشاں پاکستان میں جگمگانے کو تیار

انٹرنیشنل اسٹارز کی کہکشاں پاکستان میں جگمانے کو تیار ہے۔آزادی کپ سیریز کیلیے انٹرنیشنل اسٹارز سے مزین ورلڈ الیون کی لاہور آمد پیر کو الصبح شیڈول ہے، مہمان ٹیم کی قیادت فاف ڈوپلیسی کررہے ہیں، دیگرکرکٹرز میں ہاشم آملا، سیموئل بدری، جارج بیلی، پال کولنگ ووڈ، بین کٹنگ، گرانٹ ایلوئٹ، تمیم اقبال، ڈیوڈ ملر، مورن مورکل، ٹم پین،  تھشارا پریرا، ڈیرن سیمی اورعمران طاہر شامل ہیں۔آئی سی سی ٹاسک فورس برائے پاکستان کے سربراہ جائلز کلارک اور چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی  پیر کو  11بجے لاہور کے مقامی ہوٹل پریس

...تفصیل

بھارتی کرکٹر بھی ورلڈ الیون میں ہوتے تو اچھا ہوتا، شاہد آفریدی

آل رانڈر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹرز بھی ورلڈ الیون میں ہوتے تو بہت اچھا ہوتا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں شاہد آفریدی نے ورلڈ الیون کے پاکستان آنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ٹور کو ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے ایک اہم قدم کے طور پر دیکھ رہے ہیں تاہم بھارتی کرکٹرز بھی ورلڈ الیون میں شامل ہوتے تو بہت اچھا ہوتا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ کرکٹ کی محبت میں اور ورلڈ الیون کے میچ دیکھنے لاہور آئے ہیں، یہ ہر پاکستانی کے لیے اہم موقع ہے کہ بین الاقوامی

...تفصیل

سیاسی وجوہات کے باعث ورلڈ الیون میں بھارتی کھلاڑی شامل نہیں، اینڈی فلاور

ورلڈ الیون کے کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ سیاسی وجوہات کے باعث کوئی بھارتی کھلاڑی شامل نہیں کیا گیا۔لاہور میں ورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوچ اینڈی فلاور نے کہا کہ ذاتی طور پر میرا پاکستان سے گہرا تعلق ہے، دہشتگردی کیخلاف قربانیاں دینے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، پاکستان میں کرکٹ کا بہت زیادہ ٹیلنٹ ہے، انٹرنیشنل کرکٹ نہ ہونے کے باوجود پاکستان ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بنا۔اینڈی فلاور کا کہنا تھا کہ ورلڈ الیون کے کھلاڑی پاکستان میں کرکٹ کی بحالی چاہتے

...تفصیل