Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

پی سی بی کیجانب سے اچانک واپس بلانے پر قومی کرکٹرز پریشان

  اچانک وطن واپسی کے بلاوے نے قومی کرکٹرز کو پریشان کردیا، قبل ازوقت فٹنس کیمپ اور قومی ٹوئنٹی20 کپ شیڈول کیے جانے کی وجہ سے کانٹی اور کیریبیئن پریمیئر لیگ میچز چھوڑنا پڑیں گے۔چیمپئنز ٹرافی کی فتح کے بعد قومی کرکٹرز نے فارغ وقت کا مصرف ڈھونڈ لیا تھا، انگلش کائونٹی میں سرفراز احمد یارکشائر، محمد عامر ایسیکس اور جنید خان لنکا شائر کی نمائندگی کررہے ہیں، ریٹائر ہونے والے شاہد آفریدی ہیمپشائر کی جانب سے ایکشن میں ہیں۔ادھر کیریبیئن پریمیئر لیگ میں10 پاکستانی کرکٹرز شریک ہیں، شعیب ملک اور وہاب ریاض 

...تفصیل

فاسٹ بالر محمد آصف کے پی ایس ایل تھری میں کھیلنے کے امکانات

لندن اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے قومی فاسٹ بالر محمد آصف پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دوران ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس اور بعض باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے سوئنگ بالر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائز نے تیسرے سیزن میں کھلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل ون کی چیمپئن ٹیم ابھی اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی لیکن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر سے اس ضمن میں بات چیت جاری ہے جبکہ

...تفصیل

فاف ڈوپلیسز جنوبی افریقی ٹیم میں زیادہ تبدیلیوں کے مخالف

جنوبی افریقی ٹیسٹ کپتان فاف ڈو پلیسز نے ٹیم کی ذمہ داری سنبھالنے والے ممکنہ ہیڈ کوچ اوٹس گبسن کی جانب سے پروٹیز ٹیم میں بہت زیادہ تبدیلیوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے کوچنگ اسٹاف کو کھلاڑیوں سے مکمل واقفیت میں کچھ وقت لگے گا۔ فاف ڈو پلیسز کے مطابق انہیں یہ علم ہوا ہے کہ رسل ڈومنگو کی جگہ انگلینڈ کے سابق بالنگ کوچ اوٹس گبسن کی تعیناتی کا فیصلہ کوچنگ پینل نے کیا ہے اور ظاہر سی بات ہے کہ نیا ہیڈ کوچ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد کچھ تبدیلیاں بھی کر سکتا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ پروٹیز کوچنگ اسٹاف

...تفصیل

پاکستان کے اعتراض پر بھارت انڈر 19ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم

پاکستان کے اعتراض پر بھارت انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم ہوگیا، ایونٹ کو ملائیشیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔پاکستان کے اعتراض پر بھارت انڈر 19 ایشیا کپ کی میزبانی سے محروم ہوگیا جب کہ ایونٹ کو ملائیشیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعتراض اٹھایا تھا کہ پڑوسی ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہونے کی وجہ سے بھارت نے کھیلوں کے کئی بین الاقوامی ایونٹس کیلیے پاکستانی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے، انڈر19ایشیا کپ میں شرکت بھی کھٹائی

...تفصیل

پی سی بی بورڈ کے الیکشن کمیشن نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں

پی سی بی کی جانب سے کے سی سی اے معاملات میں مداخلت اور جانبداری کا ایک اورثبوت سامنے آگیا، بورڈ کے الیکشن کمیشن نے اپنے خلاف درخواست کی سماعت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔سابق صدر کے سی سی اے پروفیسر اعجاز فاروقی نے صدر العمران کلب زون 1 کے انتخاب پر پی سی بی الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست کی تھی جو سماعت کرنے والے جج( ایڈجوکیٹر) کے روبرو زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن نے زون کے معاملات کی نگرانی کیلیے عبوری کمیٹی بناکر اس میں زونل ووٹر کو بھی شامل کرلیا، سلیم رضا کی سربراہی میں

...تفصیل

قومی ٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ پر انگلیاں اٹھنے لگیں

قومی ٹوئنٹی20کرکٹ ٹورنامنٹ کے فارمیٹ پر انگلیاں اٹھنے لگیں، گزشتہ ایڈیشن کی چیمپئن کراچی بلوز کو قائد اعظم ٹرافی میں کارکردگی کی بنیاد پر باہر کردیا گیا جبکہ سب سے زیادہ ٹائٹل جیتنے والی سیالکوٹ ٹیم بھی ایکشن میں نظر نہیں آئے گی۔قومی ٹوئنٹی20 ٹورنامنٹ کا پہلے مرحلہ 25سے31اگست تک ملتان میں ہوگا،بعد ازاں 4سے 10ستمبر تک فیصل آباد میں میچز شیڈول ہیں، ایونٹ میں 8ٹیموں کراچی وائٹس،لاہور وائٹس، لاہور بلوز،اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد پشاوراور فاٹا کوشامل کیا گیا ہے، حیرت کی بات ہے کہ راولپنڈی اور

...تفصیل