Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

انٹرنیشنل کرکٹ میں سلمان بٹ کی واپسی کیلئے راہ ہموارہونے لگی

سلمان بٹ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کیلیے راہ ہموار ہونے لگی، ہائی پرفارمنس کیمپ میں فارم اور فٹنس سے سلیکٹرز کو متاثر کیا۔اسپاٹ فکسنگ کیس میں پابندی کی سزا مکمل کرنے کے بعد محمد عامرکی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی، پیسر تینوں فارمیٹ کی قومی ٹیموں میں جگہ پکی کرچکے ہیں، سلمان بٹ کیلیے بھی راستہ بنتا نظرآرہا ہے، پی سی بی نے مستقبل کی کھیپ تیار کرنے کیلیے ہائی پرفارمنس کیمپ کا انعقاد کیا تو سلمان بٹ کو دیگر پلیئرز کیساتھ پریکٹس کی اجازت دی گئی۔اوپنر نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کے دوران اپنی

...تفصیل

کرسٹیانو رونالڈو پر 5 میچز کی پابندی عائد

پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر 5 میچز کی پابندی عائد کر دی گئی۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہسپانوی فٹبال کلب ریال میڈرڈ کی نمائندگی کرنے والے کرسٹیانو رونالڈو پر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی اور غیر شائستہ طریقے سے جشن منانے پر پابندی عائد کی گئی۔اسپینش سپر کپ کے پہلے میچ میں بارسلونا اور ریال میڈرڈ کے درمیان مقابلہ جاری تھا جس میں ریال میڈرڈ نے 1-3 سے کامیابی حاصل کی۔ کرسٹیانو رونالڈو نے میچ کے دوران اپنی ٹیم کے لیے گول کیا اور ریال میڈرڈ کو 1-2

...تفصیل

ماریہ طور نے جشن آزادی اسکواش چیمپئن شپ جیت لی

قومی اسکواش اسٹار ماریہ طور نے جشن آزادی اسکواش چیمپئن شپ اپنے نام کرلی۔لاہور میں جشن آزادی نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا انعقاد ہوا جس میں قومی اسکواش کھلاڑی ماریہ طور نے اپنی حریف فائزہ ظفر کو 0-3 سے شکست دے کر چیمپئن شپ اپنے نام کی۔دوسری جانب جشن آزادی نیشنل اسکواش چیمپئن شپ کا مینز ٹائٹل طیب اسلم نے جیتا، طیب نے فرحان زمان کو 2-3 سے شکست دی۔واضح رہے کہ ماریہ طور پی ٹی آئی کی سابق رہنما عائشہ گلالئی کی بہن ہیں اور انہوں نے اپنے ایک بیان میں سیاست میں بھی آنے کا اشارہ دیا تھا۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ نے دورہ پاکستان کا اعلان کردیا

سری لنکا کے کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے دورے کا اعلان کردیا جس کے نتیجے میں 8 سال بعد پاکستان میں کرکٹ بحالی کی امید پیدا ہوگئی ہے۔حکام کے مطابق سری لنکا کرکٹ بورڈ کے سربراہ تھیلنگا سوماتھیپالا نے بتایا کہ سیکورٹی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ٹیم کو پاکستان جانے کی اجازت دے دی گئی ہے جہاں وہ تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیلے گے جن میں سے ایک میچ لاہور میں ہوگا۔تھیلنگا سوماتھیپالا اپنے بیان میں کہا کہ ہمارے سیکیورٹی ماہرین نے پاکستان کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا ہے، وہاں معاملات مثبت نظر آئے ہیں

...تفصیل

دنیا کے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کرئیر کی آخری دوڑ بھی ہارگئے

دنیا کے تیزترین ایتھلیٹ کا اعزاز رکھنے والے یوسین بولٹ اپنے کرئیر کی آخری دوڑ میں بری طرح ہار گئے۔لندن میں جاری عالمی مقابلوں میں ہونے والی مردوں کی 4100 میٹر ریس میں یوسین بولٹ اپنے 3 ساتھیوں کے ساتھ جمیکا کی نمائندگی کررہے تھے جب کہ ان کے مدمقابل برطانیہ اور جاپان کی ٹیمیں تھیں۔ریس میں یوسین بولٹ صرف 50 میٹر ہی بھاگے تھے کہ وہ لڑکھڑا گئے اور قلابازیاں کھاتے ہوئے منہ کے بل زمین پر گر پڑے۔ یوسین بولٹ کے  بری طرح زخمی ہونے کے بعد انہیں ساتھیوں کی مدد سے وہیل چئیر پر میدان سے باہر لے جایا گیا۔ 

...تفصیل

عامرخان فریال کو دو سال سے طلاق دینا چاہتے تھے، دوستوں کا دعویٰ

باکسرعامر خان کے دوستوں نے دعوی کیا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ فریال کو گزشتہ دوسال سے طلاق دینا چاہتے تھے۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم علیحدگی کی خبروں کے باعث گزشتہ ایک ہفتے سے ملکی و بین الاقوامی میڈیا پر چھائے ہوئے ہیں، ہر گزرتے دن کے ساتھ دونوں کے رشتے کے حوالے سنسنی خیز انکشافات سامنیآرہے ہیں جب کہ اپنے گھریلو معاملات کو میڈیا پر اچھالنے کا سہرا بھی ان دونوں کے سر ہی جاتا ہے جو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے نجی معاملات کو پوری دنیا کے سامنے لا رہے ہیں ،

...تفصیل