Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE نجم سیٹھی کو تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی
نجم سیٹھی کو اننگز جاری رکھنے کیلیے تاحال حکومتی سپورٹ نہیں مل سکی۔عمران خان اور نجم سیٹھی کے تعلقات کافی عرصے سے کشیدہ ہیں، عام انتخابات میں تحریک انصاف کی فتح کے بعد عام تاثر یہی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کو عہدے سے ہٹا دیا جائے گا،ان کے قریبی ذرائع کہتے ہیں کہ تاحال کسی حکومتی شخصیت نے رابطہ کر کے یہ نہیں کہا کہ کام جاری رکھیں، اگر صورتحال برقرار رہی تو غیریقینی کے اس ماحول میں استعفی ہی ان کی ترجیح ہوگی۔گزشتہ دنوں بھی انھوں نے اس آپشن پر غور... تفصیل

ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کیلئے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا سرفراز احمد

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا،غیرملکی کھلاڑیوں کی ملک میں آمد نیک شگون ہو گی،مستقبل میں بین الاقوامی میچوں کیلئے راہیں ہموار ہو جائیں گی۔ سرفراز احمد دعاگو ہیں کہ سیریز کا انعقاد کامیابی کے ساتھ ہو تاکہ دیگر ٹیمیں بھی پاکستان کا دورہ کرسکیں جہاں کئی برس سے انٹرنیشنل کرکٹ کی سرگرمیاں موقوف ہیں۔ ایک سوال پر سرفراز احمد کا یونی ویژن نیوز سے کہنا تھا کہ وہ یارکشائر کی نمائندگی کر رہے ہیں جس سے اس

...تفصیل

سری لنکن بورڈ کی ٹور کیلئے کلیئرنس نیک شگون ہے ،ظہیرعباس

ایشین بریڈ مین ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کا پاکستان ٹور کیلئے کلیئرنس دینے کا فیصلہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کیلئے نیک شگون ثابت ہو گا۔انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی حالیہ عرصے میں ان کی کئی غیر ملکی پلیئرز سے بات چیت ہوئی جو پاکستان آکر کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ سری لنکن کرکٹ کے سربراہ تھیلنگا سماتھی پالا کے مثبت طرز عمل پر اظہارخیال کرتے ہوئے ظہیر عباس کا کہنا تھا کہ جس ٹیم پر لاہور میں حملہ ہوا اس کا پاکستان آنے کا ارادہ دوسری ٹیموں کا اعتماد بھی بحال کرے گا۔انہوں

...تفصیل

ایان بوتھم کا ریکارڈ اسٹورٹ براڈ کے نشانے پر آ گیا

انگلش فاسٹ بولراسٹورٹ براڈ نے ویسٹ انڈیزسے سیریزمیں ایان بوتھم کا ریکارڈ نشانے پر رکھ لیا، انھیں یہ کارنامہ انجام دینے کیلیے مزید 5 وکٹیں درکار ہیں۔براڈ اب تک انگلینڈ کیلیے ٹیسٹ کرکٹ میں379 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور آل ٹائم وکٹ ٹیکر میں تیسرے نمبر پر ہیں، بوتھم383 شکاروں کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں جبکہ جیمز اینڈرسن 487 وکٹیںلیکر سرفہرست ہیں، اینڈرسن اس میچ میں براڈ کے ساتھ انگلش اٹیک کا حصہ ہیں۔فاسٹ بولر نے کہا کہ میں اینڈرسن کے ساتھ بولنگ کرتے ہوئے خود کو بہت پرسکون محسوس کرتا ہوں، ہماری بولنگ

...تفصیل

انگلینڈ سے ون ڈے سیریز میں کرس گیل کی ٹیم میں واپسی کا عندیہ

انگلینڈ سے رواں سیزن میں شیڈول ون ڈے سیریز کیلئے ویسٹ انڈین اسکواڈ میں اسٹار بیٹسمین کرس گیل کی واپسی کا امکان روشن ہوگیا۔ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ کے نئے چیف ایگزیکٹیو جونی گریو نے برطانوی میڈیا سے گفتگو میں عندیہ دیا ہے کہ ماضی میں دنیا بھر کی لیگز کو ملکی کرکٹ پر ترجیح دینے والے پلیئرز سے نرمی برتنے کی پالیسی اپنائی گئی ہے اور ہمیں امید ہے کہ کرس گیل اور مارلون سموئلز کو ہم ون ڈے ٹیم میں واپسی لانے میں کامیاب رہیں گے۔واضح رہے کہ گیل نے آخری بار 2015 میں ویسٹ انڈیز کیلیے وائٹ کرکٹ بال میچز میں حصہ

...تفصیل

سری لنکا کی طرح ایشیا کی دیگرٹیمیں بھی پاکستان کی مدد کریں، نجم سیٹھی

کولمبو میں گزشتہ ہفتے ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا میں پی سی بی کے نومنتخب چیئرمین نجم سیٹھی نے شرکت کی۔ جس میں وہاں موجود ایشین کرکٹ بورڈ کے سربراہان کو پاکستان کی تسلی بخش سکیورٹی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ جس کے بعد سری لنکا نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا کہ ایشین کرکٹ کونسل کی میٹنگ بہت مثبت رہی۔ سری لنکن بورڈ کی جانب سے پاکستان آنے کا فیصلہ تاریخی ہے اور اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم پاکستان آگئی تو پھر دیگر ٹیموں کو لانا بھی آسان

...تفصیل

کیریبیئن لیگ میں کامران اکمل کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز

کیریبیئن پریمیئر لیگ میں کامران اکمل کی ناکامیوں کا سلسلہ دراز ہوگیا۔رواں برس کے آغاز پر پاکستان سپر لیگ میں شاندار پرفارمنس کی بدولت مین آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز پانے والے کامران اکمل کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بری طرح ناکام ثابت ہورہے ہیں، ان کی مشکلات کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی ہیں۔گذشتہ روز گیانا ایمازون واریئرز کے خلاف میچ میں بھی سینٹ لوشیا اسٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے وہ فقط دو رنزہی بناپائے، راشد خان کی گیند کو باہر نکل کرنے کھیلنے کی کوشش میں وہ اسٹمپڈ ہوئے، اب تک پانچ میچز میں انھوں

...تفصیل