Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE سری لنکا کیخلاف16رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان
سری لنکا کے خلاف پاکستان کے 16 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔سری لنکا کیخلاف متحدہ عرب امارات میں ٹیسٹ سیریز کیلیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ فٹنس پر شکوک کے باوجود یاسر شاہ کو شامل کرلیا گیا جبکہ گھٹنے کی انجری سے مکمل بحالی کیلیے کوشاں اظہر علی بھی ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔ احمد شہزاد اور محمد رضوان کو ڈراپ کردیا گیا ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق نے قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کے دوران اسکواڈ کا اعلان کیا جس میں کپتان... تفصیل

سری لنکا سے سیریز،قومی کرکٹرز کا تربیتی کیمپ شروع

سری لنکا سے سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا لاہور میں آغاز ہو گیا۔پلیئرز نے قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری کیمپ میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے ٹریننگ سے قبل کھلاڑیوں کو طویل لیکچر دیا، جس کے بعد پہلا ٹریننگ سیشن تین گھنٹے تک جاری رہا جس میں پلیئرز نے وارم اپ اور فیلڈنگ ڈرلز کے بعد بیٹنگ اور بولنگ میں بھی سخت ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھا۔ تربیتی کیمپ 23 ستمبر تک جاری رہے گا۔کیمپ میں 18 پلیئرز کو مدعو کیا گیا ہے جن میں کپتان سرفراز احمد، اظہر علی، شان مسعود، احمد شہزاد، سمیع اسلم ، بابر اعظم، اسد

...تفصیل

اسپاٹ فکسنگ؛ خالد لطیف اپنے مستقبل کا فیصلہ سننے نہیں آئیں گے

اسپاٹ فکسنگ میں معطل کرکٹر خالد لطیف کے کیس کا فیصلہ کل ہوگا تاہم کرکٹر اس موقع پر ٹریبیونل میں نہیں آئیں گے۔خالد لطیف کے وکیل بدر عالم نے کہا ہے کہ وقت کی کمی کے سبب دوسرے شہر سے اتنی جلد آنا ممکن نہیں، سپریم کورٹ میں ٹریبیونل کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔ اینٹی کرپشن ٹریبونل کل خالد لطیف کے مستقبل کا فیصلہ سنائے گا، کرکٹر پر کوڈ آف کنڈکٹ کی 5 شقوں کی خلاف ورزی کے ساتھ ساتھی کرکٹرز کو فکسنگ پر اکسانے کا الزام بھی ہے۔ انہوں نے کئی بار اینٹی کرپشن ٹریبیونل کی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جس کی وجہ سے

...تفصیل

پابندی کے بعد محمد عرفان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی

قومی فاسٹ بولر محمد عرفان کو معطلی کی سزا ختم ہونے کے بعد ڈومیسٹک سیزن میں کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے فکسنگ کیس میں محمد عرفان پر 6 ماہ کی پابندی عائد کی تھی جو چند روز قبل ہی ختم ہوئی ہے، انہیں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت دے دی گئی ہے اور وہ قائد اعظم ٹرافی میں واپڈا کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے۔واضح رہے کہ محمد عرفان پر دبئی میں بکی کے رابطے کی اطلاع پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو نہ دینے کا الزام تھا، انہوں نے ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے اپنی غلطی تسلیم کی تھی جس پر 14

...تفصیل

نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کرنے پر وین رونی پر 2سالہ پابندی

نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر عدالت نے انگلش فٹبال ٹیم کے سابق کپتان وین رونی پر ڈرائیونگ کی 2 سالہ پابندی عائد کردی ہے۔فٹبالر عدالت میں پیش ہوئے اور اپنی غلطی تسلیم کی، ان پر 2 سال تک گاڑی چلانے پر پابندی عائد کی گئی ہے اور 170 یورو جرمانہ کے ساتھ 12 ماہ کی کمیونٹی سروس کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد فٹبالر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنی فیملی، کلب منیجر اور چیئرمین سے اپنی غلطی پر معافی مانگ چکا ہوں، تمام شائقین سے بھی معذرت خواہ ہوں۔ اپنا جرم تسلیم کر لیا ہے

...تفصیل

اسپاٹ فکسنگ،شرجیل خان پابندی کے خلاف اپیل کریں گے

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان نے پابندی کے خلاف اپیل کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق شرجیل خان فیصلے کے خلاف اسی ہفتے اپیل دائر کریں گے جس میں پی سی بی قوانین کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی پر ملنے والی سزا کو چیلنج کریں گے، ان کے وکیل کی جانب سے اپیل کا متن تیار کرلیا گیا ہے جس کے بعد چیئرمین پی سی بی سے غیرجانبدار ثالث کو کیس بھجوانے کی درخواست کی جائے گی۔واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی پر اینٹی کرپشن ٹریبونل نے 5 سال

...تفصیل

ہیڈ کوچ پر الزامات لگانے والے عمر اکمل کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام لگانے والے کرکٹر عمر اکمل پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ پر نازیبا زبان استعمال کرنے کا الزام لگانے والے کرکٹر عمر اکمل پی سی بی کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے اور اپنا موقف پیش کیا، کرکٹر واپسی پر میڈیا سے گفتگو کیے بغیر روانہ ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق اگلے مرحلے میں انکوائری کمیٹی ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا موقف سنے گی۔ بورڈ کی جانب سے بنائی گئی انکوائری کمیٹی میں ڈائریکٹر کرکٹ ہارون رشید،

...تفصیل