Get Adobe Flash player

باکسرعامرخان اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق دینے کے فیصلے پرقائم

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کا کہنا ہے کہ اہلیہ فریال مخدوم کو طلاق دینے کے فیصلے پرقائم ہوں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپرفریال مخدوم کے نام اپنے پیغام میں عامرخان نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ فریال کی جانب سے میری فیملی پرماضی میں عائد کئے جانے والے جھوٹے الزامات کلئیر کرنے پر میں ان کا شکر گزار ہوں۔باکسر نے واضح کیا کہ میں اور فریال طلاق کی طرف جا رہے ہیں تاہم ہماری اچھی بات چیت ہے۔ ایک اورٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی بیٹی لمائسا کے لیے سوچنا ہوگا جس کے لیے میں ہمیشہ حاضر ہوں۔عامرخان نے فریال مخدوم کے لیے نیک تمناں کا بھی اظہار کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزفریال مخدوم نے سوشل میڈیا اکانٹ پرعامرخان اوران کی فیملی پرعائد کیے جانے الزامات واپس لے لئے تھے۔