Get Adobe Flash player

سری لنکن بورڈ کرکٹرز کو دورہ پاکستان کیلئے پابند نہیں کرے گا

سری لنکن کرکٹ بورڈ پلیئرز کو لاہور میں ٹی ٹوئنٹی میچ کیلیے دورہ پاکستان کا پابند نہیں کرے گا۔ورلڈ الیون کے کامیاب دورے کے باوجود 29 اکتوبر کو مختصر فارمیٹ کے میچ کیلیے سری لنکا کے دورہ پاکستان کا حتمی اعلان سیکیورٹی آفیشل کی رپورٹ کے بعد کیا جائے گا۔بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈی سلوا نے کہا ہے کہ اگرچہ پلیئرز بورڈ سے معاہدے کے مطابق کھیلنے کے پابند ہوتے ہیں تاہم وہ اپنے خدشات سے منیجمنٹ کو آگاہ کر سکتے ہیں، ٹیم کے دورہ سے دو ہفتے قبل سکیورٹی آفیشل کو لاہور بھیجا جائے گا اور اس کی جائزہ رپورٹ کی روشنی میں ہی ٹیم بھیجنے یا نہ بھیجنے کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔2009 میں پاکستان کا دورہ کرنے والی سری لنکن ٹیم پر دہشتگردی کا شکار ہونے والی سری لنکن ٹیم میں شامل چمارا کیپوگیدارا اور سرنگا لکمل بھی شامل تھے، دونوں کو پاکستان کے خلاف مختصر فارمیٹ کیلیے سکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔