Get Adobe Flash player

فاسٹ بالر محمد آصف کے پی ایس ایل تھری میں کھیلنے کے امکانات

لندن اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے قومی فاسٹ بالر محمد آصف پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے دوران ایکشن میں نظر آ سکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس اور بعض باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں قومی کرکٹ ٹیم کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے سوئنگ بالر کو اسلام آباد یونائیٹڈ کی فرنچائز نے تیسرے سیزن میں کھلانے پر غور شروع کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل ون کی چیمپئن ٹیم ابھی اس بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کر سکی لیکن ذرائع کا دعویٰ ہے کہ دائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر سے اس ضمن میں بات چیت جاری ہے جبکہ اس سلسلے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام سے بھی مشورہ کیا جا ئے گا کہ محمد آصف کو کھلانے میں کوئی رکاوٹ تو حائل نہیں ہے۔