Get Adobe Flash player

پی سی بی بورڈ کے الیکشن کمیشن نے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں

پی سی بی کی جانب سے کے سی سی اے معاملات میں مداخلت اور جانبداری کا ایک اورثبوت سامنے آگیا، بورڈ کے الیکشن کمیشن نے اپنے خلاف درخواست کی سماعت کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قانون کی دھجیاں بکھیر دیں۔سابق صدر کے سی سی اے پروفیسر اعجاز فاروقی نے صدر العمران کلب زون 1 کے انتخاب پر پی سی بی الیکشن کمیشن کیخلاف درخواست کی تھی جو سماعت کرنے والے جج( ایڈجوکیٹر) کے روبرو زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن نے زون کے معاملات کی نگرانی کیلیے عبوری کمیٹی بناکر اس میں زونل ووٹر کو بھی شامل کرلیا، سلیم رضا کی سربراہی میں قائم کی جانے والے سہ رکنی عبوری کمیٹی میں ایس ایم جنید اور امتیاز صفدر بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ امتیاز صدر زون 1 میں رکنیت کے حامل رفیق شیرازی کرکٹ کلب کے صدر ہونے کے ناطے رائے دہندہ کی حیثیت رکھتے ہیں، کرکٹ کے حلقوں نے زون کے ووٹر کو عبوری کمیٹی میں شامل کیے جانے پر کراچی کرکٹ کے حوالے سے پی سی بی کے رویے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔