Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

سپورٹس

IMAGE عمر اکمل پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب آج جمع کروائیں گے
کرکٹر عمر اکمل پی سی بی کے شوکاز نوٹس کا جواب آج جمع کروائیں گے۔ذرائع کے مطابق اپنے جواب میں کامران اکمل نے کہا ہے کہ بورڈ کے خلاف کوئی بات نہیں کی، ہیڈ کوچ مکی آرتھر کی زیادتی کے خلاف آواز بلند کی ہے، مسلسل ناانصافی پر بولنا پڑا، سسٹم کی عزت کرتا ہوں، سینٹرل کنٹریکٹ پلیئر نہ ہونے کے باوجود شوکاز نوٹس کا جواب دے رہا ہوں۔ نوجوان بیٹسمین نے یہ بھی کہا کہ انہیں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس سے روکا گیا جب کہ غیرملکی کوچنگ اسٹاف نے ان کو ہدف بنا... تفصیل

اے بی ڈی ویلیئرز جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے دستبردار

اے بی ڈی ویلیئرز جنوبی افریقا کی ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفی ہو گئے تاہم انہوں نے تینوں فارمیٹس میں ٹیم کیلیے اپنی دستیابی ظاہر کی ہے۔سوشل میڈیا پر وڈیو پیغام میں ڈی ویلیئرز نے کہا کہ میری عدم موجودگی میں فاف ڈوپلیسی نے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت شاندار انداز میں کی ہے۔ اسی چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے ون ڈے ٹیم کی قیادت سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔6سال تک ٹیم کی قیادت کرنا میرے لئے اعزاز ہے تاہم اب میں سمجھتا ہوں کہ کسی اور کو آگے آنا چاہیے۔ بورڈ جسے بھی کپتان بنائے گا

...تفصیل

فٹنس ٹیسٹ میں نوجوان کرکٹرز سب سے آگے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ جاری ہیں اس سلسلے میں گزشتہ روز یویو ٹیسٹ میں نوجوان پلیئرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا جب کہ آج دوسرے روز بھی نوجوان پلیئرز نے اپنی سپر فٹنس کو ثابت کیا۔کھلاڑیوں کو 9 منٹ میں 2 کلومیٹر دوڑنے کا ٹاسک دیا گیا جس میں شان مسعود نے سب سے کم وقت 7.19 منٹ میں ٹارگٹ تک پہنچے۔ محمد رضوان اور فخر زمان نے 7.24 منٹ میں فنش لائن کراس کی جب کہ محمد حفیظ، احمد شہزاد، اسد شفیق، محمد اصغر اور جنید بھی وقت سے پہلے منزل پر پہنچے۔کپتان سرفراز احمد، اظہر علی

...تفصیل

بارسلونا حملہ متاثرین سے یکجہتی،ہسپانوی سوئمر نے فائنل رانڈ قربان کر دیا

ماسٹرز ورلڈ سوئمنگ چیمپئن شپ میں ہسپانوی سوئمر نے بارسلونا میں دہشتگر حملے کے متاثرین سے اظہار ہمدری کیلیے فائنل رانڈ قربان کر دیا۔پروسوئمنگ مقابلوں میں شریک 71 سالہ فرنانڈو الواریز نے آرگنائزرز سے بارسلونا حملوں کے متاثرین کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کی اپیل کی جسے مسترد کر دیا گیا تھا جس کے بعد الواریز 200 میٹر بریسٹ اسٹروک فائنل کیلیے اسٹارٹنگ پوائنٹ پر آئے اور ریس شروع ہونے کے بعد ایک منٹ وہیں خاموش کھڑے رہے اور اس کے بعد ریس اسٹارٹ کی۔بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الواریز

...تفصیل

انگلش اسٹار فٹبالر وین رونی کا انٹرنیشنل کیریئر ختم کرنے کا اعلان

انگلش فٹبال ٹیم کے سابق کپتان وین رونی نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔مانچسٹر یونائیٹڈ کے سابق کپتان اب ایورٹن کی نمائندگی کر رہے ہیں اور انہوں نے 119انٹرنیشنل میچز میں 53 گول اسکور کر رکھے ہیں۔ انگلش ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ گول اسکور کرنے کا اعزاز رکھنے والے فٹبالر نے ورلڈ کپ کوالیفائر کیلیے انگلش اسکواڈ کا حصہ بننے سے معذرت کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا ہے۔31 سالہ انگلش اسٹرائیکر کو جون میں اسپین اور اسکاٹ لینڈ کے خلاف میچز میں نظر انداز کیا گیا تھا تاہم اب انگلش ٹیم

...تفصیل

سابق ہیڈ کوچ وقاریونس نے پی سی بی سے شکوہ کر دیا

2016کے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد قومی ٹیم کی کوچنگ کرنے والے وقاریونس نے ایونٹ کے فوری بعد پی سی بی کو کچھ تجاویز دیتے ہوئے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ وقاریونس کے دور میں میڈیا میں پلیئرز پاور،کھلاڑیوں اور کوچز کے کشیدہ تعلقات سے متعلق بہت سے خبریں گرم رہیں۔اب ایک انٹرویو میں وقاریونس نے شکوہ کرڈالا انہوں نے کہا ہے کہ پی سی بی  غیرملکی کوچز کو زیادہ آزادانہ انداز میں کام کرنے کا موقع دیتا ہے جبکہ ملکی کوچز کو آزاد کام نہیں کرنے دیاجاتا۔ پاکستانی کوچز کے بارے میں میڈیا میں فضول چیزیں پھیل جاتی ہیں

...تفصیل

پی ایس ایل تھری میں ''ٹو ڈبلیوز ''کی نئی رفاقت کا امکان ختم

اپنے وقت کی بہترین فاسٹ بالنگ جوڑی ''ٹو ڈبلیوز''کی پی ایس ایل تھری میں نئی رفاقت کا امکان اس وقت ختم ہو گیا جب سابق فاسٹ بالر وقار یونس کے ملتان سلطانز کے ساتھ معاملات طے نہیں ہو سکے جنہیں ہیڈ کوچ کے عہدے کی پیشکش کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ دو مختلف اوقات میں پاکستانی ٹیم کی کوچنگ سے وابستہ رہنے والے سابق پاکستانی کپتان وقار یونس پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی دو سیزن کے دوران کسی فرنچائز سے وابستہ نہیں ہو سکے تاہم چھٹی ٹیم ملتان سلطانز نے انہیں اپنا ہیڈ کوچ مقرر کرنے کیلئے رابطہ کیا تھا جہاں ان کے

...تفصیل