Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE امریکا کا شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کرنے والے ممالک پر بھی پابندی کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا سے لین دین کرنے والے ممالک پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے امریکی محکمہ خزانہ کو ہدایات کی ہیں کہ وہ ان ممالک، کمپنیوں اور مالیاتی اداروں پر بھی پابندیاں عائد کرے جو... تفصیل

بچوں سے زیادتی کے مرتکب 848 پادری عہدوں سے برطرف

 ویٹی کین کی مذہبی انتظامیہ نے بچوں سے زیادتی کے مرتکب قرار پانے والے آٹھ سو اڑتالیس پادریوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا۔ سوئٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی کانفرنس میں ویٹی کین کی مذہبی انتظامیہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، اور بچوں پر تشدد اور جنسی زیادتی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ گزشتہ دس برس کے دوران بچوں سے جنسی زیادتی اور بدسلوکی کے مرتکب آٹھ سو اڑتالیس پادریوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔ ویٹی کین کی مذہبی انتظامیہ کے نمائندے آرچ بشپ سلوانو

...تفصیل

نائجیریا میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں سیکڑوں افراد ہلاک، کئی املاک تباہ

نائجیریا کے شمال مشرقی گائوں میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے تازہ حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رکن پارلیمنٹ اور واقعے کے عینی شاہد احمد زنا نے بتایا کہ گمبورو نگالا گائوں میں تعینات فوجیوں کو اسکول سے اغوا کی جانے والی لڑکیوں کو بچانے کی غرض سے دوسرے مقام پر تعینات کردیا گیا تھا جس کا فائدہ اٹھا کر شدت پسند تنظیم کے کارندے کار اور موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر آئے اور انہوں نے گائوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور علاقے کی مشہور مارکیٹ

...تفصیل

مصر کا صدر بن گیا تو اخوان المسلمون کا وجود ہی مٹا دوں گا، عبد الفتح السیسی

 مصر ی فوج کے سابق سربراہ اور صدارتی انتخابی امیدوار عبدالفتح السیسی کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات جیت گیا تو ملک سے معزول صدر محمد مرسی اور ان کی جماعت اخوان المسلمون کا وجود ہی مٹا دوں گا۔اپنے ایک انٹر ویو میں عبدالفتح السیسی کا کہنا تھا کہ مصری عوام اخوان المسلمون کو مسترد کر چکی ہے اور وہ کبھی اقتدار میں واپس نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو قتل کرنے کے 2 منصوبے ناکام بنائے جا چکے ہیں، اگر صدارتی انتخابات جیت گیا تو مصر سے معزول صدر محمد مرسی اور ان کی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کا وجود

...تفصیل