Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

بھارتی انتخابات کا 8 واں مرحلہ،راہول گاندھی کی نریندر مودی پر تنقید

بھارت میں انتخابات کے 8ویں مرحلے میں مقبوضہ کشمیر اور 6 ریاستوں میں ووٹنگ ہوئی۔ امیٹھی میں کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ووٹ ڈالنے کے بعد نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ امیٹھی سے کھڑے ہونے والے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی رہنما نریندر مودی کو تنقید کانشانہ بنایا۔اس سے قبل وزرات عظمی ٰکے امیدوار اور بی جے پی کے رہنما نریندر مود ی نے پریانکا گاندھی کے نیچ راج نیتی کے ریمارکس کو خود پر ایک گندہ الزام قرار دیا تھا۔امیٹھی سے

...تفصیل

بچوں سے زیادتی کے مرتکب 848 پادری عہدوں سے برطرف

 ویٹی کین کی مذہبی انتظامیہ نے بچوں سے زیادتی کے مرتکب قرار پانے والے آٹھ سو اڑتالیس پادریوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا۔ سوئٹزرلینڈ میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی کانفرنس میں ویٹی کین کی مذہبی انتظامیہ کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، اور بچوں پر تشدد اور جنسی زیادتی کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ گزشتہ دس برس کے دوران بچوں سے جنسی زیادتی اور بدسلوکی کے مرتکب آٹھ سو اڑتالیس پادریوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا گیا ہے۔ ویٹی کین کی مذہبی انتظامیہ کے نمائندے آرچ بشپ سلوانو

...تفصیل

نائجیریا میں شدت پسند تنظیم کے حملے میں سیکڑوں افراد ہلاک، کئی املاک تباہ

نائجیریا کے شمال مشرقی گائوں میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے تازہ حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق رکن پارلیمنٹ اور واقعے کے عینی شاہد احمد زنا نے بتایا کہ گمبورو نگالا گائوں میں تعینات فوجیوں کو اسکول سے اغوا کی جانے والی لڑکیوں کو بچانے کی غرض سے دوسرے مقام پر تعینات کردیا گیا تھا جس کا فائدہ اٹھا کر شدت پسند تنظیم کے کارندے کار اور موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر آئے اور انہوں نے گائوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں کئی مکانات تباہ اور علاقے کی مشہور مارکیٹ

...تفصیل

مصر کا صدر بن گیا تو اخوان المسلمون کا وجود ہی مٹا دوں گا، عبد الفتح السیسی

 مصر ی فوج کے سابق سربراہ اور صدارتی انتخابی امیدوار عبدالفتح السیسی کا کہنا ہے کہ اگر انتخابات جیت گیا تو ملک سے معزول صدر محمد مرسی اور ان کی جماعت اخوان المسلمون کا وجود ہی مٹا دوں گا۔اپنے ایک انٹر ویو میں عبدالفتح السیسی کا کہنا تھا کہ مصری عوام اخوان المسلمون کو مسترد کر چکی ہے اور وہ کبھی اقتدار میں واپس نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کو قتل کرنے کے 2 منصوبے ناکام بنائے جا چکے ہیں، اگر صدارتی انتخابات جیت گیا تو مصر سے معزول صدر محمد مرسی اور ان کی سیاسی جماعت اخوان المسلمون کا وجود

...تفصیل