Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE امریکا کا شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کرنے والے ممالک پر بھی پابندی کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا سے لین دین کرنے والے ممالک پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے امریکی محکمہ خزانہ کو ہدایات کی ہیں کہ وہ ان ممالک، کمپنیوں اور مالیاتی اداروں پر بھی پابندیاں عائد کرے جو... تفصیل

بھارت میں انتہا پسند ہندوں نے چکن بریانی کی سینکڑوں دکانیں بند کرادیں

بھارتی شہر گڑگائوں میں انتہا پسند ہندوں نے چکن سمیت گوشت کی سیکڑوں دکانیں بند کرادیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کے شہر گڑگائوں(گروگرام)میں انتہا پسند ہندو تنظیم شیوسینا نے اپنے مذہبی تہوار کے موقع پر دھمکیاں دے کر شہر بھر کی گوشت کی پانچ سو سے زائد دکانیں بند کرادیں یہاں تک کہ مرغی بیچنے والوں کو بھی نہیں بخشا۔شیوسینا گڑگائوں کے جنرل سیکرٹری ریتو راج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نوراتری تہوار کے موقع تمام چکن اور گوشت کی دکانوں کو 9 روز کے لیے بند کرنے کا نوٹس دے دیا ہے جس

...تفصیل

چین میں سوشل میڈیا پر اسلام مخالف الفاظ استعمال کرنے پر پابندی

نے سوشل میڈیا پر اسلام مخالف الفاظ استعمال کرنے پر پابندی لگادی ہے۔چین نے سوشل میڈیا پر مسلمانوں کے خلاف استعمال ہونے والے الفاظ پر پابندی لگادی ہے، یہ پابندی سوشل میڈیا پر مسلمانوں کی کردار کشی کے حوالے سے استعمال کیے جانے والے الفاظ کے بعد لگائی گئی تاہم اس حوالے سے حکام نے کئی الفاظ بلاک بھی کیے ہیں۔واضح رہے کہ چین دنیا کا سب سے آبادی والا ملک ہے اور یہاں اسلام دوسرا بڑا مذہب ہے، آزاد ذرائع کے مطابق چین میں مسلمانوں کی آبادی 8 کروڑ سے زائد ہے۔


ڈومینیکا میں طوفان ماریا سے15افراد ہلاک

کیریبین ملک ڈومینیکا میں ماریا طوفان سے 15 افراد ہلاک اور 20 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔درجہ 4 شدت کا طوفان ماریا ڈومینیکا سے ٹکرایا جہاں اس نے ہر چیز تہس نہس کرکے رکھ دی اور ڈومینیکا کے وزیراعظم روزویلٹ اسکیرٹ نے کہا کہ یہ معجزہ ہی ہے کہ طوفان سے سیکڑوں نہیں بلکہ 15 افراد ہلاک ہوئے۔متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لینے کے بعد روزویلٹ اسکیرٹ نے کہا کہ ماریا نے ایسی خوفناک تباہی مچائی جو پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔شدید طوفان نے ڈومینیکا میں سیکڑوں عمارتوں کو تباہ اور درخت جڑ سے اکھاڑ دیے جبکہ مواصلاتی رابطے

...تفصیل

امریکا کا شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کرنے والے ممالک پر بھی پابندی کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا سے لین دین کرنے والے ممالک پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے امریکی محکمہ خزانہ کو ہدایات کی ہیں کہ وہ ان ممالک، کمپنیوں اور مالیاتی اداروں پر بھی پابندیاں عائد کرے جو شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کر رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ

...تفصیل

انڈر ورلڈ ڈان داد ابراہیم کی بھارت واپسی؟

کی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے کا کہنا ہے کہ مودی سرکار انڈر ورلڈ ڈان داد ابراہیم کو بھارت واپس لا کر اگلے الیکشن میں زیادہ سے زیادہ نشستیں حاصل کرنا چاہتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیو سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے انکشاف کیا ہے کہ بی جے پی کی حکومت  بھارت میں دہشت کی علامت سمجھے جانے والے داود ابراہم سے مکمل رابطے میں ہے اور اسے واپس لانے کے لئے کوشش کر رہی ہے۔ شیو سینا کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت داد ابراہیم کو گرفتار کرنا چاہتی ہے تاکہ الیکشن میں گرفتاری کے نام پر عوام

...تفصیل

رات میں چمکنے اور مقناطیسی قوت رکھنے والی کپاس تیار

ماہرین نے مختلف کیمیائی مرکبات کی مدد سے ایسی کپاس تیار کرلی ہے جو رات میں نہ صرف روشن نظر آتی ہے بلکہ مقناطیسی قوت کی بھی حامل ہے۔اسرائیل میں واقع ویزمان انسٹی ٹیوٹ کے ماہرین نے تجربہ گاہوں میں تیار کردہ ایک آمیزہ (مکسچر)کپاس میں شامل کیا جس سے کپاس کے نئے استعمال اور طریقوں میں مدد مل سکے گی۔ رات میں چمکنے والی کپاس سے اندھیرے میں کام کرنے والے ملازم اور مصروف شاہراہوں کے اہلکار فائدہ اٹھاسکیں گے جبکہ مقناطیسی خصوصیات والے کپڑوں کو ٹیکنالوجی سے بھرپور لباس کی تیاری یا پھر ڈیجیٹل معلومات جمع

...تفصیل