Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

بھارتی ہیکرز نے کشمیر میڈیا سروس کی ویب سائٹ ہیک کرلی

مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی نمائندہ ویب سائٹ کشمیر میڈیا سروس کو ہیک کرلیا گیا۔مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم کو اجاگر کرنے والی خبروں کی آزاد اور غیرجانبدار ویب سائٹ کشمیر میڈیا سروس کو بھارتی ہیکرز نے ہیک کرکے اس پر پاکستان، چین اور کشمیری قیادت سے متعلق نامناسب مضامین اور بھارتی مواد نشر کردیا گیا۔بھارتی ہیکرز نے کشمیریوں پر مظالم کو دنیا کے سامنے لانے اور بھارت کا اصل مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے پر کشمیر میڈیا سروس کی ویب سائٹ پر مغلظات اور زہر بھی اگلا۔واضح رہے کہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے

...تفصیل

امریکا میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں5افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان ہاروے کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب میں 5 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طوفان کے نتیجے میں ٹیکساس میں تیز ہواں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ امریکا کی نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکساس کا شہر ہیوسٹن متاثر ہوا ہے جہاں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جب کہ سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہے اور سفر کرنا تقریبا نا ممکن ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیوسٹن میں

...تفصیل

حج پر شاندار انتظامات، ہمہ وقت درود و سلام کی صدائیں

حج کے موقع پر مکہ مکرمہ اللہ اکبر اور درودسلام کی صداں سے گونج رہا ہے۔حرم شریف میں ہر طرف انسانوں کا سمندر ہے جوکعبہ شریف کے طواف میں مگن ہے اور یہ سلسلہ صرف اسی وقت تھمتا ہے جب اذان ہوتی ہے۔ اذان سے کچھ دیر قبل ہی حرم شریف میں موجود لوگ صفیں بنا کر بیٹھنا شروع کر دیتے ہیں تاہم طواف میں مصروف افراد بھی جماعت کھڑے ہوتے ہی طواف روک کر اس میں شریک ہو جاتے ہیں۔سعودی حکومت اور خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزکی طرف سے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں اور بے مثال سہولتیں فراہم کی گئی ہیں جس کا

...تفصیل

افغان صوبے ہلمند میں خود کش دھماکے میں13افراد ہلاک

افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے بتایا کہ خود کش حملہ آور نے ہلمند کے ضلع نوا کی ایک پر ہجوم مارکیٹ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں افغان فوجیوں اور عام شہریوں سمیت 13 افراد ہلاک ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ کسی تنظیم نے فی الحال حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔خیال رہے کہ ضلع نوا میں طالبان کا خاصا اثر و رسوخ رہا ہے تاہم

...تفصیل

گرومیت رام کیس، مظاہرے ختم، 552افراد گرفتار، 30آشرم بند

بھارت کے متنازع مذہبی رہنما اور ریپ کے ملزم گرو رام رحیم کے ہزاروں عقیدت مندوں اور حامیوں نے بھارتی فورسزکے ساتھ جاری کشیدگی کو ختم کرنے کا اعلان کردیا۔بھارتی ریاست ہریانہ کے شمالی ضلع پنچکولا میں واقع گرومیت رام رحیم سنگھ کی تنظیم ڈیرہ سچا سودا کے ہیڈ کوارٹرز میں موجود سیکڑوں حامی بھارتی فوج کی نگرانی میں باہر آگئے۔ بھارتی عدالت کے فیصلے پر مذہبی رہنما کے ماننے والوں نے پر تشدد مظاہروں اور جلا گھیرا  کیا، کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لیے پولیس اور پیرا ملٹری افواج کے 15 ہزار اہلکار

...تفصیل

میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے قتلِ عام کا نیا سلسلہ شروع

میانمار میں تقریبا ایک ہفتے سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک کم از کم 104 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔میانمار میں بدھ مت کے پیروکار اکثریت میں ہیں لیکن وہاں کی شمالی ریاست راکھین میں تقریبا 10 لاکھ آبادی روہنگیا مسلمانوں کی بھی ہے۔ میانمار کی حکومت ان لوگوں کو اقلیت کی حیثیت دینے کیلیے تیار نہیں اور نہ ہی وہ قانونی طور پر میانمار کے شہری تصور کیے جاتے ہیں۔ اسی لیے میانمار حکومت کی جانب سے راکھین میں آئے دن مسلمانوں کے قتلِ عام اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی خبریں آتی رہتی ہیں۔ البتہ اس حوالے سے

...تفصیل