Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

بھارت نے چین کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ڈوکلام سے فوج نکال لی

بھارت نے چین کے آگے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سرحدی علاقے ڈوکلام سے فوج واپس بلالی۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا شن ینگ نے ڈوکلام سے بھارتی فوج کی واپسی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ چینی فوجی دستے ڈوکلام میں گشت جاری رکھیں گے۔ چین کی سرکاری خبر ایجنسی ژنہوا کے مطابق چینی حکومت نے تصدیق کی کہ بھارت نے ڈوکلام سے اپنی فوج واپس بلالی ہے جس کے نتیجے میں 2 ماہ سے جاری سرحدی تنازع ختم ہوگیا اور نئے فیصلے کے حساب سے تعیناتیاں اور ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ دونوں ممالک کی

...تفصیل

فولاد سے بھی200گنا زیادہ مضبوط ربر

ایک امریکی کمپنی نے عام ربر میں گریفین نامی مادے کی آمیزش سے ایسا ربر ایجاد کر لیا ہے جو نہ صرف انتہائی لچک دار ہے بلکہ فولاد کے مقابلے میں بھی 200 گنا زیادہ مضبوط ہے۔اوہایو میں واقع الائنس ربر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے یونیورسٹی آف سسیکس برطانیہ کے تعاون سے ایک ایسا ربر ایجاد کر لیا ہے جس میں سالماتی چادروں والی کاربن یعنی گریفین (graphene) شامل کی گئی ہے اور اسی کی بدولت یہ فولاد کے مقابلے میں 200 گنا زیادہ مضبوط اور پائیدار بھی ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اس نئے اور دنیا کے مضبوط ترین ربر

...تفصیل

ہارٹ اٹیک سے بچانے والی انقلابی دوا تیار

سائنسدانوں نے کئی سال کی محنت کے بعد دل کے دورے سے بچانے والا ایک انقلابی انجیکشن تیار کر لیا ہے جو نہ صرف لاکھوں جانیں بچا سکتا ہے بلکہ مریضوں کو پھیپھڑے کے سرطان اور دیگر امراض سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔واضح رہے کہ اس انجیکشن کی تیاری میں ایک طویل عرصہ لگا ہے لیکن گزشتہ چار برس سے اسے 39 ممالک کے 10 ہزار سے زائد افراد پر آزمایا گیا جس کی نگرانی ایک ہزار سے زائد ڈاکٹروں نے کی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اگر مریض کو تین ماہ میں ایک مرتبہ یہ ٹیکہ لگایا جائے تو دل کے دورے کے خطرے کو 25 فیصد

...تفصیل

گرو گرمیت سنگھ کو زیادتی پر10سال قید، ہریانہ میں پھر سے ہنگامے

بھارتی عدالت نے ہندوں اور سکھوں کے مذہبی رہنما گرو گرمیت رام سنگھ کو جنسی زیادتی کیس میں 10 سال قید کی سزا سنادی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست ہریانہ کی خصوصی عدالت کے جج جگدیپ سنگھ نے ڈیرہ سچا سودا فرقے کے سربراہ گرو گرمیت رام سنگھ کو 2002 میں اپنی 2 خواتین پیروکار کے ساتھ  زیادتی کرنے کے جرم میں 10 سال قید کی سزا سنا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق گرو گرمیت نے عدالت کے سامنے اعتراف جرم کیا اور سزا کا فیصلہ سنتے ہی رو پڑا ۔ ہنگاموں اور مظاہروں کے خدشے کی وجہ سے جج نے فیصلہ عدالت کی بجائے روہتک جیل میں

...تفصیل

بپاشا باسو میڈیا سے چہرہ چھپانے پر مجبور

بالی ووڈ بیوٹی بپاشا باسواپنے شوہرکرن سنگھ گروور کے ساتھ حال ہی میں بھارتی فیشن ڈیزائنر راکی کے گھر کے باہر دیکھی گئیں تاہم انہوں نے میڈیا کو دیکھتے ہی اپنا چہرہ چھپا لیا۔بڑے پردے پراپنے حسن کے جلوے بکھیرنے والی بالی ووڈ کی حسیناں کو اگربنا میک اپ کے دیکھ لیا جائے تو لوگوں کو یقین ہی نہیں آئے گا کہ اپنے حسن سے لوگوں کو دیوانہ بنانیوالی اداکارائیں حقیقت میں بالکل بھی خوبصورت نہیں ہیں، اداکارہ بپاشا باسو بھی اسکرین پر بہت خوبصورت نظرآتی ہیں لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔حال ہی میں بپاشا باسو اپنے شوہر

...تفصیل

غلاف کعبہ کی تیاری میں670کلو ریشم استعمال ہوتا ہے

غلاف کعبہ کی تیاری میں 670 کلو ریشم استعمال ہوتا ہے۔مکہ کے قوم الجود کے علاقے میں قائم فیکٹری کے درجنوں کاریگر وں نے ہر سال غلاف بنانے میں اپنی زندگیوں کا ایک طویل عرصہ گذار دیا ہے اور وہ جلد ہی ریٹائر ہونے والے ہیں۔ اس لییان کی جگہ لینے کے لیے نئی نسل کے لوگوں کو تربیت دینے کا سوچا جا رہا ہے۔مکہ کی ایک فیکٹری میں درجنوں کاریگر جن کی عمریں 40 اور 50 سال کے درمیان ہیں، خانہ کعبہ کے لیے سیاہ کپڑے کا غلاف تیار کررہے ہیں جس پر سونے کی تاروں سے آیات کندہ کی جا رہی ہیں۔یہ غلاف جو کسوہ کہلاتا ہے، ریشم

...تفصیل