Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

انڈسٹری میں چربہ سازی نہ رکی تو ہم اپنی شناخت کھو بیٹھیں گے، سنیتا مارشل

اداکارہ وماڈل سنیتا مارشل نے کہا ہے کہ دوسروں کو کاپی کرنے کا سلسلہ نہ رکا تو ہم اپنی شناخت کھو بیٹھیں گے۔ ادارہ سنیتا مارشل نے کہا کہ ویسے توہمارے ہاں بات بات پرپڑوسی ملک کی فلم انڈسٹری بالی وڈ کوبطورمضبوط ریفرنس بحث کا حصہ بنایا جاتا ہے اوروہاں بننے والی فلموں میں فحاشی، عریانی کے فروغ پربات ہوتی ہے، وہیں ان کے انداز کو اپنانے کے لیے آئٹم سانگز کی شکل میں مقابلے کی کوششیں بھی جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایک دوسرے پرتنقید کا سلسلہ اور دوسروں کو کاپی کرنے کا سلسلہ نہ رکا توپھرہم اپنی شناخت

...تفصیل

شاہ رخ کا فرح خان کوسرپرائز

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان معروف کوریو گرافر فرح خان سے ملاقات کے لیے ان کے رئیلٹی شو کی شوٹنگ میں جاپہنچے جس سے ان کی دوست ناصرف خوش ہوگئیں بلکہ دونوں نے ایک ساتھ کافی وقت بھی گزارا۔بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان اور کوریو گرافر فرح خان کے درمیان گہری دوستی کچھ عرصہ قبل دشمنی میں بدل گئی تھی لیکن دونوں کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور ایک دوسرے سے گلے شکوے دور کردیے۔ دونوں کی دوستی میں اب ویسی تو بات نہیں لیکن بظاہر رنجشیں بھی نہیں اور اس بات کو ثابت کرنے کے لیے شاہ رخ خان اچانک ہی فرح خان کے

...تفصیل

شمالی کوریا کا میزائل جاپان کی فضا سے گزر کر سمندر میں جا گرا

تمام تر عالمی دھمکیوں اور پابندیوں کے باوجود شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے جو پچھلے تجربات سے بھی زیادہ سنگین قرار دیا جارہا ہے۔خبروں کے مطابق یہ پہلا موقعہ ہے کہ جب تجربے کے دوران داغا گیا شمالی کوریائی میزائل جاپان کی فضائی حدود سے گزرتا ہوا سمندر میں جا گرا اور تباہ ہوگیا۔جاپانی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا نے میزائل کا یہ تجربہ مقامی وقت کے مطابق علی الصبح کیا جبکہ یہ میزائل جاپان کے مشرقی علاقے کی فضاں سے گزرتا ہوا سمندر میں جا گرا۔ جاپان کی جانب سے اس میزائل کو

...تفصیل

بھارت میں قیامت ٹوٹ پڑی۔۔۔500افراد ہلاک

بھارت کی شمال مشرقی ریاستیں تباہ کن سیلاب کی زد میں ہیں اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں صرف ریاست بہار سے 42 مزید اموات کی اطلاعات ہیں۔ بھارت کی خبررساں ایجنسی کے مطابق ریاست میں سیلاب سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد اب 482 ہو گئی ہے۔اس کے علاوہ انڈیا کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں بھی سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 100 سے تجاوز کر چکی ہے۔ریاست بہار میں 19 اضلاع کے تقریبا پونے دو کروڑ افراد سیلاب سے متاثر ہیںجبکہ تقریبا ڈیڑھ لاکھ افراد 222 عارضی کیمپوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔ریاست کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ محکمہ

...تفصیل

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی تصویر انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کر کے اپنے تمام صارفین کو مطلع کیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر مارک زکر برگ اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر پرسیلا چین نے اپنی بیٹی کا تعارف کرایا جس کا نام انہوں نے اگست رکھا ہے۔ اس سے قبل زکربرگ اور چین کی ایک بیٹی اور ہے جو رواں برس دو سال کی ہوجائے گی۔مارک زکربرگ نے اپنی ننھی شہزادی کے نام فیس بک پر ایک خط بھی لکھا ہے جس میں انہوں نے اس دنیا کے بارے میں بتایا ہے جہاں

...تفصیل

بغداد کی پرہجوم مارکیٹ میں کار بم دھماکا، 12افراد ہلاک

عراق کے دارالحکومت بغداد کی پرہجوم مارکیٹ میں کار بم دھماکے کے نتیجے 12 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق عراقی حکام نے بتایا کہ بغداد کی ہول سیل جمیلہ مارکیٹ میں بارود سے بھری گاڑی میں صبح کے وقت زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں اب تک 12 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں اور عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ فضا میں دھویں کے بادل چھا گئے۔ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں

...تفصیل