Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE امریکا کا شمالی کوریا کے ساتھ لین دین کرنے والے ممالک پر بھی پابندی کا اعلان
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا سے لین دین کرنے والے ممالک پر بھی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کی وجہ سے اس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے صدارتی حکم نامے کے ذریعے امریکی محکمہ خزانہ کو ہدایات کی ہیں کہ وہ ان ممالک، کمپنیوں اور مالیاتی اداروں پر بھی پابندیاں عائد کرے جو... تفصیل

سعودی تاریخ میں پہلی بار خواتین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت

سعودی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار سعودی خواتین کو اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی تاہم خواتین کو یہ اجازت کسی کھیل کا میچ دیکھنے کے لئے نہیں بلکہ قومی دن کی تقریبات کو دیکھنے کے لیے دی گئی ہے۔سعودی عرب میں خواتین کو کھیلوں کے مقابلے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں جانے کی اجازت نہیں ہے البتہ سعودی حکومت آہستہ آہستہ قوانین تبدیل کر رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے 87 ویں قومی دن کے موقع پر ریاض کے شاہ فہد اسٹیڈیم میں پہلی بار خواتین کو بھی داخلے کی اجازت ہو سعودی حکومت کی جانب سے جاری اعلامیے کے

...تفصیل

سردیوں میں گرم اورگرمیوں میں سرد رکھنے والی گھڑی

وہ دن دور نہیں جب آپ ایئرکنڈیشنڈ اور ہیٹر کو اپنی کلائی پر باندھے ہوں گے جو سردیوں میں آپ  کے جسم کو گرم اور گرمیوں میں ٹھنڈا رکھ سکے گا کیوں کہ ماہرین نے ایسی گھڑی کا نمونہ بنالیا ہے جسے ایئرکون واچ کا نام دیا ہے اس حوالے سے ان کا دعوی ہے کہ یہ گھڑی کلائی کے ذریعے گرمی اور سردی کا احساس پہنچا کر جسم کو سرد یا گرم رکھتی ہے۔  ایئرکون واچ کو ذاتی ایئرکنڈیشنڈ کا نام بھی دیا گیا ہے جس کے ذریعے پورے بدن پر سردی یا گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔ یہ گھڑی اس تحقیق کے بعد بنائی گئی ہے کہ جلد کا ایک حصہ دھیرے

...تفصیل

سونے سے قبل کھانا صحت کے لیے مضر قرار

ماہرین نے ایک بار پھر اس بات کو دہرایا ہے کہ جو ہم کھاتے ہیں اس کا اثر تو ہماری زندگی پر پڑتا ہی ہے لیکن کھانے کے اوقات اس سے ذیادہ اہمیت رکھتیہیں جب کہ ماہرین کا اصرار ہے کہ بستر پر جانے سے پہلے کچھ بھی کھانے سے گریز کیجئے کیونکہ اس سے موٹاپے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اور خود نیند بھی متاثر ہوتی ہے۔امریکا میں جامعات کے 110 طالب علموں پر اس کے تجربات کیے گئے۔ اس تحقیق میں سائنسداں کم روشنی میں میلاٹونن کے اخراج (ڈی ایل ایم او) کا جائزہ لینا چاہتے تھے، یہ ایک قدرتی عمل ہوتا ہے جس میں بدن نیند کے لیے

...تفصیل

میکسکو سٹی میں ہولناک زلزلہ،226افراد ہلاک

میکسکو سٹی میں ہولناک زلزلے سے اب تک 226 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکسکو سٹی میں 2 ہفتوں کے دوران دوسرے خوفناک زلزلے نے تباہی مچادی، میکسکو سٹی میں ریکٹر اسکیل پر 7.1 شدت کے زلزلے کے بعد کم ازکم 226 افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوگئے ہیں جب کہ اس زلزلے میں اب تک 20 عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہونے کی تصدیق کی جاچکی ہے۔مقامی وقت کے مطابق ایک بجے میکسکو سٹی سے 100 میل دور زلزلہ آیا جس کی ابتدائی شدت

...تفصیل

وینزویلا کے صدر نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹلر قرار دے دیا

وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کو ہٹلر قرار دے دیا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وینزویلا میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اس کے صدر نکولس مدورو کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور نئی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔وینزویلا کے صدر نکولس مدورو نے دارالحکومت کاراکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کو بین الاقوامی سیاست کا ہٹلر قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کی تقریر وینزویلا کے عوام کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ ہے۔ نکولس مدورو

...تفصیل

عالمی رہنما سوچی پر شدید برہم، میانمار میں فوجی آپریشن بند کرنے کا مطالبہ

عالمی رہنماں نے میانمار سے فوجی آپریشن بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خاتون رہنما آنگ سان سوچی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔میانمار کی حکمراں جماعت کی رہنما آنگ سان سوچی نے گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے فوجی مظالم پر خاموشی اختیار کی۔ نوبل انعام یافتہ رہنما کے اس رویہ پر عالمی رہنماں نے سخت مایوسی کا اظہار کیا۔ امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسن نے سوچی کو فون کرکے ان پر زور دیا کہ روہنگیا مہاجرین کو انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سدباب کیا جائے۔اقوام

...تفصیل