Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

مناسک حج کا آغاز، عازمین کی منی آمد

حجازمقدس میں مناسک حج کا آغاز ہوگیا ہے اور لاکھوں عازمین منی پہنچ گئے ہیں۔آج سعودی عرب میں 8 ذی الحج ہے جو مناسکِ حج کا پہلا دن ہوتا ہے، حج کے پہلے مرحلے میں عازمین غسل کے بعد احرام باندھ کر حج کی نیت کرکے تلبیہ کہتے ہوئے منی پہنچنا شروع ہوگئے ہیں، عازمین منی میں دنیا کی سب سے بڑی عارضی خیمہ بستی آباد کریں گے۔ منی میں ہی عازمین آج ظہر، عصر، مغرب اور عشا جب کہ کل فجر کی نماز ادا کریں گے۔ جس کے بعد عازمین عرفات روانہ ہوں گے جہاں حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ہوگا۔میدان عرفات میں نماز ظہر اور عصرایک

...تفصیل

دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے فن لینڈ کا ساتھ دینگے، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے فن لینڈ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں فن لینڈ کے صدر نینستو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ اور فن لینڈ کے تعلقات کو انتہائی گرم جوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میںکئی ملک عالمی امن کیلئے خطرہ ہیں اور ضرورت پڑنے پر اْن سے نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ بالٹک خطے کو دنیا میں اہمیت کا حامل تصورکرتا ہے اور اسے ایک انتہائی محفوظ علاقہ سمجھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی

...تفصیل

مناسک حج آج سے شروع،سعودی حکومت نے انتظامات مکمل کرلئے

اسلامی تاریخ کے1430ویں حج کے مناسک آج(بدھ) 30اگست سے شروع ہوں گے، دنیا بھرسے آئے ہوئے17لاکھ سے زائد مسلمان اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں افراد لبیک الھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مکہ شہر کے شمال مشرق میںچھ کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع وادی منٰی میں قائم خیموں کے شہر میںگزشتہ رات سے ہی پہنچنا شروع ہو گئے جہاں وہ آج ظہر ' عصر ' مغر ب اور عشاء کی نمازیں ادا کریں گے ۔سعودی حکومت نے 17مربع کلومیٹر پر محیط اس خیمہ بستی میںلا کھوں مسلمانوں کی طرف سے حج کی ادائیگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے

...تفصیل

دل کے عارضے میں مبتلا نوزائیدہ پاکستانی بچے کو بھارتی ویزا جاری

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی خصوصی ہدایت پر بھارتی ہائی کمیشن نے دل کے عارضے میں مبتلا نوزائیدہ پاکستانی بچے کو طبی ویزا جاری کردیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر پاکستانی بچے روحان کی والدہ مہوش مختار نے ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے لکھا تھا کہ ان کے بیٹے کو پیدائشی طور پر دل کی بیماری ہے اور اسے علاج کی غرض سے بھارت لے جانا نہایت ضروری ہے۔مہوش نے اس پوسٹ پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے درخواست کی تھی کہ انہیں جلد از جلد بھارت کا ویزا جاری کیا جائے۔ سشما

...تفصیل

سیلفی لینے پر جیا بچن آپے سے باہر

بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی اہلیہ اور اداکارہ جیا بچن ایک بار پھر آپے سے باہر ہوگئیں اور تصویر لینے کی کوشش کرنے والے مداحوں کو کھری کھری سنادیں۔جیابچن میڈیا کے نمائندوں اور مداحوں کو ڈانٹنے کے حوالے سے مشہور ہیں اور متعدد بار ان کے حوالے سے ایسی خبریں منظر عام پر آچکی ہیں۔ ایسا ہی تازہ ایک واقعہ ممبئی میں اس وقت پیش آیا جب جیا بچن اپنے مذہبی تہوار کی مناسبت سے مقامی مندر گئیں۔ مندر میں جیا بچن کو دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد اکٹھی ہوگئی جن میں سے کئی افراد نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی بھی

...تفصیل

حج کیلئے انڈونیشیا کی 104سالہ خاتون بھی حجاز مقدس پہنچ گئیں

انڈونیشیا کی 104 سالہ معمر خاتون بھی فریضہ حج کے لیے حجاز مقدس پہنچ گئیں۔اللہ کے گھر کی زیارت کا سچا جذبہ اور لگن دل میں ہو تو بلاوا آہی جاتا ہے۔ پھر کوئی رکاوٹ رکاوٹ نہیں رہتی اور بڑھاپا، معذوری سمیت کوئی مجبوری اس فریضہ کی ادائیگی میں حائل نہیں ہوپاتی، اس سال حج کی زیارت کرنے والے خوش نصیبوں میں انڈونیشیا کی 104 سالہ معمر خاتون بھی شامل ہیں۔سعودی میڈیا کے مطابق جدہ ائرپورٹ پہنچنے پر سعودی حکام نے انڈونیشیائی عازمہ ماریہ مرگینی محمد کا استقبال کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان

...تفصیل