Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید2کشمیری شہید
سری نگر: مقبوضہ بھارتی فوج نے تازہ کارروائی کرتے ہوئے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج نے ایک بار پھر نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں 2 کشمیری نوجوانوں کو موت کی وادی میں دھکیل دیا۔ بھارتی فوج نے ضلع بارہ مولا کے علاقے رفیع آباد میں تازہ کارروائی کرتے ہوئے ایک کشمیری کو شہید کردیا، علاقے میں صرف 3 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ گزشتہ روز... تفصیل

کافی پینے والے افراد لمبی عمر پاتے ہیں، تحقیق

یورپ میں تقریبا 20 ہزار افراد پر کیے گئے 17 سالہ سروے کے بعد ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ زیادہ کافی پیتے ہیں وہ ایک طرف تو بیماریوں سے کم متاثر ہوتے ہیں تو دوسری جانب لمبی عمر بھی پاتے ہیں۔یورپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کے مطابق اس سروے میں تقریبا تمام یورپی ممالک کا احاطہ کیا گیا تھا البتہ بحیرہ روم سے متصل یورپی علاقے اس سروے میں شامل نہیں کیے گئے۔مطالعے کی ابتدا میں مختلف یورپی ممالک سے 19,896 رضاکار شامل کیے گئے جن کی اوسط عمر 37 سال اور 8 مہینے تھی۔ 17 سالہ مدت میں ان افراد کے کھانے

...تفصیل

کیا ہم پہاڑوں سے بھی اونچی عمارتیں بناسکتے ہیں؟

بلند سے بلند تر عمارتیں تعمیر کرنا ہمیشہ سے انسان کا خواب رہا ہے تاکہ وہ اونچے پہاڑوں کو بھی شکست دے سکے اور اپنی ایجاد کردہ ٹیکنالوجی کی برتری ثابت کرسکے لیکن اب تک ایسا ممکن نہیں ہوسکا ہے۔تو کیا مستقبل میں ایسا ہوسکے گا؟ کیا ہم پہاڑوں سے بھی اونچی عمارتیں بناسکیں گے؟ موجودہ ٹیکنالوجی کو مدنظر رکھا جائے تو اس کا جواب جزوی طور پر ہاں میں ملتا ہے کیونکہ شاید ہم اتنی بلند عمارتیں ضرور بنالیں جو اوسط بلندی والے کسی پہاڑ سے زیادہ اونچی ہوں لیکن مانٹ ایورسٹ یا کے ٹو جیسے عظیم الشان پہاڑوں کی بلندیوں

...تفصیل

سمندرپروقت گزارنے سے ذہنی تنا کم کرنے میں مدد ملتی ہے، تحقیق

ماہرین کے مطابق سمندروں کے کنارے رہنے والے افراد پرہجوم اورعمارتوں میں بسنے والے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ پرسکون اور ڈپریشن سے دور ہوتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ سمندر پر کچھ وقت گزارنے بلکہ اسے دیکھنے سے بھی ذہنی سکون ملتا ہے۔مشی گن اسٹیٹ یونیورسٹی میں ہیلتھ جیوگرافی کے ماہرین مطالعے میں سرسبز مقامات کو بھی شامل کیا ہے لیکن اس کے ذہنی صحت پر کوئی خاص اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں۔ اس کے لیے ماہرین نے نیوزی لینڈ کے علاقے ویلنگٹن میں رہنے والے مختلف افراد کا جائزہ لیا اور ان سے ذہنی تنا کے

...تفصیل

ٹیکساس میں سیلاب سے 5لاکھ افراد متاثر، ہلاکتیں 13ہوگئیں

امریکی ریاست ٹیکساس کی انتظامیہ کے مطابق سمندری طوفان ہاروی سے متاثرہ 5 لاکھ افراد مدد کے طلب گار ہیں جبکہ تقریبا 30 ہزار افراد کو عارضی پناہ گاہیں درکار ہیں تاہم ہلاکتوں کی تعداد 13ہو گئی۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ایسا طوفان کبھی نہیں آیا، اس سمندری طوفان کے بعد سے پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے جس کے بعد تباہ کن سیلاب کی شدت بڑھنے کا امکان ہے، ہوسٹن سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کارروائی کر کے اب تک 2 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے، ادھر حکام کے مطابق سیلاب سے

...تفصیل

بھارتی ریاست اترپردیش میں وبائی بخار سے 42بچے ہلاک

بھارت کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش کے ضلع گورکھ پور میں دماغ کے بخار کی وبا نے خوفناک صورت حال اختیار کرلی ہے اور اس کے نتیجے میں 2 روز کے دوران صرف ایک سرکاری اسپتال میں 42 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع گورکھ پور کے بی آرڈی میڈیکل کالج اسپتال میں 27 اور28 اگست کے دوران 42 بچے انسیفلائٹس یعنی دماغی بخار کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ اب بھی 350 سے بچے زیر علاج ہیں، جن کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ضلع کے سب سے بڑے اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچوں کو بہت

...تفصیل

پاکستان امریکا کا نہیں، ہم اس کے محتاج ہیں، سابق سی آئی اے سربراہ

امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیکل موریل نے واضح کیا ہے کہ پاکستان امریکا کا نہیں، ہم اس کے محتاج ہیں۔ایک انٹرویو میں امریکی سی آئی اے کے سابق سربراہ مائیکل موریل نے کہا کہ امریکا کا پاکستان پر ناجائز دبا کا حربہ کارگر نہیں ہو گا البتہ اس دبا سے امریکا کو نقصان پہنچ سکتا ہے پاکستان کو نہیں کیونکہ پاکستان امریکی امداد سے آزاد ہو چکا ہے، اسے چین جیسے دوست کی امداد حاصل ہے اور امریکا پاکستان کی فضائی اور زمینی راستوں کا محتاج ہے جس کے تعاون کے بغیر یہ جنگ امریکا جیت ہی نہیں سکتا۔مائیکل موریل

...تفصیل