Get Adobe Flash player

روسی آبدوز نے شامی جنگجوں کے ٹھکانوں پر کروز میزائل داغ دیے

روس نے اپنی آبدوز سے شامی جنگجوں کے ٹھکانوں پر متعدد کروز میزائل فائر کردیے۔روسی وزارت دفاع نے بتایا کہ بحیرہ روم میں موجود روسی آبدوز ویلکی نوگوروڈ سے شامی صوبہ ادلب میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر 300 کلومیٹر کے فاصلے سے کروز میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ ان جنگجوں نے رواں ہفتے روسی فوجیوں کے دستے کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی تھی۔اس حملے میں شامی جنگجوں کے کمانڈ سنٹر، بکتر بند گاڑیوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ روسی وزرات دفاع نے بتایا کہ چند روز قبل شامی عسکریت پسندوں نے 29 روسی فوجیوں کو گھیرے میں لے لیا تھا تاہم روسی افواج خصوصی فضائی آپریشن کرنے کے بعد یہ محاصرہ توڑنے اور اپنے فوجیوں کو بچانے میں کامیاب ہوگئیں۔