Get Adobe Flash player

یمن میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،4 اماراتی فوجی جاں بحق

یمن میں معمول کی فوجی کارروائی کے دوران فنی خرابی سے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں4 اماراتی سپاہی جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیاکے م طابق یہ حادثہ جمعہ کو یمن کی شبو گورنری میں پیش آیا۔فنی خرابی کے بعد کپتان نے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی تاہم ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا اور اس میں سوار چار اماراتی سپاہی جاں بحق  ہوگئے۔یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے سرگرم عرب اتحاد کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے بتایا کہ شبو میں پیش آنے والے ہیلی کاپٹر حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ہیلی کاپٹر میں پیدا ہونے والی فنی خرابی کا نتیجہ تھا۔ پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام رہا اور ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں ہیلی کاپٹر کے باقی عملے کو بھی معمولی زخم آئے ہیں۔