Get Adobe Flash player

بھارت پانامہ میں موجود ہر اکائونٹ کی تحقیقات کرے گا، ارون جیٹلی

بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی  نے کہا ہے کہ بھارت پاناما پیپرز میں موجود ہر اکانٹ کی تحقیقات کرے گا لیکن پڑوسی ملک پاکستان کی طرز پر نہیں جہاں پہلے نااہل قرار دیا جاتا ہے اور ٹرائل بعد میں شروع کیا جاتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق  راجیہ سبھا میں وزیر خزانہ ارون جیٹلی سے پوچھا گیا کہ پاناما پیپرز میں شامل بھارتیوں کے خلاف تحقیقات کا آغاز کب کیا جائے گا؟ اس پر ارون جیٹلی نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی نااہلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کا اپنا قانون ہے۔ ہمارا نظام پڑوسی ملک جیسا نہیں ہے جہاں پہلے نااہل قرار دیا جائے اور پھر ٹرائل شروع کیا جائے۔راجیہ سبھا سے اپنے خطاب کے دوران ایک اہم بیان دیتے ہوئے بھارتی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ حکومت پاناما پیپرز میں موجود ہر نام اور اکانٹ کے بارے میں تحقیقات کا ارادہ رکھتی ہے اور یہ ضرور ہونگی لیکن مکمل چھان بین سے قبل کسی کو سزا نہیں دی جائے گی۔