Get Adobe Flash player

چین جمہوریہ کوریا کیساتھ تعلقا ت کو بڑی اہمیت دیتا ہے

چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ چین جنوبی کوریا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کیلئے تیار ہے،چین جمہوریہ کوریا کے ساتھ تعلقات کو بڑ ی اہمیت دیتا ہے اور وہ دوطرفہ تعلقات میں بڑی مشکل سے ہونیوالی کامیابیوں اور پیشرفت کو برقراررکھنا چاہتا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمہوریہ کوریا کے صدر مون جی ان کے خصوصی ایلچی لی ہائی چن کے ساتھ جو آج کل چین کے دورے پر ہیں سے ایک ملاقات  میں بات چیت کرتے ہوئے کیا۔چینی صدر نے فریقین پر زوردیا  کہ وہ باہمی سیاسی اعتماد پیدا کریں اور باہمی مفاہمت اور دوطرفہ احترام کی بنیاد پر مناسب طریقے سے اپنے اختلافات طے کریں  تا کہ چین اور جمہوری کوریا کے تعلقات جلد از جلد معمول پر آ سکیں ۔