Get Adobe Flash player

تائیون ، نرسنگ ہوم میں آتشزدگی ، 4افراد ہلاک ،50زخمی

 چینی تائیوان کے ایک نرسنگ ہوم میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے باعث کم ازکم 4افراد ہلاک اور 50زخمی  ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق نرسنگ ہوم میں 150افراد موجود تھے کہ اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے  پھیل گئی جس کے باعث نرسنگ ہوم میں ہر طرف دھواں پھیل گیا جس کے نتیجے میں 24افراد بے ہوش ہو گئے، بے ہوش افراد میں سے 4افراد دم توڑ گئے جبکہ دیگر افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، آگ سے متاثر ہونیوالے افراد کی تعداد 50تھی جنہیں ہسپتال لے جایا گیا ، ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ نرسنگ ہوم کی دوسری منزل میں صبح پانچ بجے لگی ، اطلاع ملنے پر آگ بجھانے والا عملہ فوراً جائے حادثہ پر پہنچا اور اس نے آگ پر قابو پا لیا ،یہ نرسنگ ہوم 2004ء میں قائم کیا گیا تھا جہاں بزرگ شہریوں اور دیگر مریضوں کو صحت کی سہولتیں فراہم کی جاتی تھیں ۔ ، مزید تحقیقات جاری ہیں ۔