Get Adobe Flash player

سعودی عرب کی طرف سے حج کی دعوت ، ایران کی تصدیق

ایران نے سعودی عرب کی جانب سے رواں برس حج کا سرکاری دعوت نامہ موصول ہونے کی بالآخر تصدیق کردی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران کے نمائندہ امور برائے حج علی غازی عسکر نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سعودی عرب نے دو ہفتے قبل ایران کو حج کی دعوت دیئے جانے کا اعلان کیا تھااورہمیں بھی اس بارے میں آگاہ کیا، ایران کے نمائندہ امور برائے حج علی غازی عسکر نے کہا کہ ایرانی وفد 23 فروری کو سعودی عرب کا دورہ کرے گا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔