Get Adobe Flash player

امریکا کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے،شہری اپنی جمہورت کا دفاع کریں، اوباما

امریکی صدربراک اوبامانے کہاہے کہ اقتدار کی پرامن منتقلی امریکی جمہوریت کی علامت ہے،ا مریکہ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے، 'آٹھ سال پہلے کی نسبت اس وقت امریکہ ہر لحاظ سے بہتر اور مضبوط جگہ ہے،امریکی شہری اپنی جمہوریت کا دفاع کریںاور ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ 'ہمیں اوروں کو توجہ دینی اور سننا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر براک اوباما نے شکاگو میں قوم سے الوداعی خطاب میں امریکیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی جمہوریت کا دفاع کریں۔اوباما نے اپنے آخری خطاب میں اپنی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور تمام امریکیوں کو مخاطب کر کے کہا کہ امریکہ کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔تاہم انھوں ںے خبردار کیا کہ جب بھی جمہوریت کو ہلکا لیا تو وہ خطرے میں پڑ جاتی ہے۔انھوں نے ہر پس منظر سے تعلق رکھنے والے امریکیوں سے کہا کہ ایک دوسرے کے نقطہ نظر کو سمجھنے کی کوشش کریں کیونکہ 'ہمیں اوروں کو توجہ دینی اور سننا ہے۔براک اوباما نے اپنے روایتی انداز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی پرامن منتقلی امریکی جمہوریت کی علامت ہے۔براک اوباما نے کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس سے الواداعی خطاب کرنے کی بجائے اسی جگہ (یعنی شکاگو) جانا چاہتے تھے'جہاں سے ان کے اور خاتون اول مشیل اوباما کے لیے یہ سب شروع ہوا تھا۔انھوں نے کہا کہ 'آٹھ سال پہلے کی نسبت اس وقت امریکہ ہر لحاظ سے بہتر اور مضبوط جگہ ہے۔الوداعی تقریب میں امریکی خاتونِ اول مشیل اوباما، نائب صدر جو بائڈن اور ان کی اہلیہ جل بائڈن موجود تھے۔