Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

انٹرنیشنل

IMAGE ٹرمپ کی میرکل پر تنقید نا مناسب ہے،جان کیری
امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جرمن چانسلر انجیلا میرکل پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید کو رد کر دیا ۔امریکی میڈیا کے مطابق  جلد ہی اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے جان کیری نے کہا کہ دوسرے ملک کی سیاست میں دخل اندازی کسی بھی منتخب امریکی صدر کا کام نہیں ہے۔ کیری کے بقول ٹرمپ کی جانب سے میرکل کی مہاجرین سے متعلق پالیسیوں پر تنقید نامناسب ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمن چانسلر نے مہاجرین کے موضوع پر انتہائی ہمت اور دلیری کا مظاہرہ کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے... تفصیل

بنگلہ دیشی سیاستدان کے کہنے پر سات قتل،26افراد کو سزائے موت

بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے اس سماعت کے بعد کہ کسی طرح حکمران سیاسی پارٹی کے ایک رہنما نے ملکی سکیورٹی فورسز کے ایک ایلیٹ یونٹ کو اپنے سیاسی مخالفین کو قتل کروانے کے لیے استعمال کیا، چھبیس ملزمان کو موت کی سزا سنا دی ۔جن چھبیس مجرموں کو سزائے موت کا حکم سنایا گیا، ان میں ریپڈ ایکشن بٹالین کا ایک کمانڈر طارق سعید بھی شامل ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا میں عوام کی نظریں اس مقدمے کی طرف لگی ہوئی تھیں، جس میں ایک عدالت نے اپریل 2014ء میں وسطی بنگلہ دیش کے شہر نارائن گنج میں سات افراد کے

...تفصیل

امریکی سفارتخانہ تل ابیب منتقل ہواتووفد نہیں بھیجیں گے،یورپی یونین

نومنتخب امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر یورپی ممالک کی قیادت نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف نے امریکی سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے پر سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق برسلز میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی چیف فیڈریکاموگرینی نیواضح کیاکہ امریکی سفاتخانے کی منتقلی کی صورت میں وہ تل ابیب سے اپنے وفدمنتقل نہیں کریں گے۔ ایسے یکطرفہ فیصلوں سے گریز کرنا چاہیے جن سے دنیا کے بڑے حصے پرسنگین اثرات ہوں۔ادھرنومنتخب امریکی

...تفصیل

ٹرمپ کے نیٹو کو ناکارہ کہنے سے اتحاد میں تشویش کی لہر دوڑگئی،جرمنی

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے امریکی نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ مشرقی وسطیٰ میں مہاجرین کے بحران کا ذمیدار امریکا ہے۔ یورپ کا اتحاد ہی ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دیئے گئے بیان کا بہترین دفاع ہے۔ دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر شٹائنمائر نے کہا ہے کہ امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نیٹو کو فرسودہ یا ناکارہ کہنے سے اتحاد میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق جرمن وزیر خارجہ فرینک والٹر شٹائنمائرنے کہاکہ ٹرمپ اور ان کے نامزد وزیر دفاع کے بیان میں تضاد ہے،

...تفصیل

نائیجیریا ، یونیورسٹی کی مسجد پرخاتون کا خودکش حملہ،چارافراد جاں بحق

شمالی نائیجیریا میں یونیورسٹی کی مسجد پر خودکش حملے کے نتیجے میں4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ خودکش حملہ آور ایک نو عمر لڑکی تھی ۔تاحال کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں حکام نے بتایا کہ ایک خودکش حملہ آور نے میدوگوری یونیورسٹی کے کیمپس کی میں واقع مسجد میں نماز فجر کے وقت خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ خودکش حملہ آور ایک نو عمر لڑکی تھی ۔تاحال کسی نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ریاست بورنو میں پولیس کے ترجمان نے

...تفصیل

مصرکی چیک پوسٹ پر حملے میں آٹھ فوجی ہلاک، تین زخمی

مصر کے جنوب مغربی علاقے وادی الجدید میں ایک چیک پوسٹ پر تلاشی کے دوران مشتبہ افراد کے حملے میں کم سے کم آٹھ مصری فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔فوجیوں کی جوابی فائرنگ سے دو حملہ آور بھی مارے گئے۔ کچھ حملہ آور کارروائی کے بعد فرار ہوگئے جن کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے،عرب ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ دارالحکومت قاہرہ سے 70 کلو میٹر دور وادی الجدید گورنری کے الخارجہ شہر میں اس وقت پیش آیا سیکیورٹی اہلکار ایک چیک پوسٹ پر مشکوک افراد کی تلاشی لے رہے تھے۔ اس دوران گھات لگا کر فوجیوں پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی

...تفصیل

اورلینڈو میں نائٹ کلب پر حملے کے ملزم عمرمتین کی اہلیہ گرفتار

امریکی پولیس نے اورلینڈو میں نائٹ کلب پر حملے کے ملزم عمرمتین کی اہلیہ کو گرفتار کرلیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل لوریٹا لینچ نیعمرمتین کی بیوی نورسلمان کی سان فرانسسکو سے گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق نورسلمان کو انصاف میں رکاوٹ بننے اورغیر ملکی دہشت گرد تنظیم کا مواد مہیا کرنے میں مدد کے الزمات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ایف بی آئی کے وکیل کے حوالے سے امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نور سلمان کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ عمر متین پر اورلینڈو کے نائٹ کلب میں اندھا

...تفصیل