Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماں نے سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات خصوصا فوجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے... تفصیل

کوئی نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں ہوسکتا، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ نااہل شخص سیاسی جماعت کا سربراہ نہیں بن سکتا اور اگر ایم کیو ایم کے کسی رکن نے (ن) لیگ کی حمایت کی ہے تو اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کئی بار کہا ہے کہ کراچی چلتا ہے تو پاکستان چلتا ہے، کراچی پیکج کا تعلق ہمارے ووٹ دینے سے نہیں، یہ کراچی کا حق ہے، اس کے مختلف حصے ہیں اور ان پرکام تیزی سیجاری ہے، مختلف منصوبوں پر جلد کام شروع ہوجائے

...تفصیل

عمران خان،جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین کی نااہلی کیلیے دائردرخواستیں سماعت کے لیے مقررکردی گئیں۔درخواستوں کی سماعت آئندہ منگل(26ستمبر کو)چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بینچ کرے گا ،بینچ کے ممبران میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب شامل ہیں عدالت نے عمران خان، جہانگیر ترین، الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کونوٹسز جاری  کردیے ہیں ۔یاد رہے کہ عدالت نے عمران خان سے بنی گالامیں زمین خریداری کی منی ٹریل میں موجود خلا اورعدالتی سوالات پر وضاحت مانگ رکھی ہے۔


بھارتی اشتعال انگیزی؛ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن رابطہ

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈائریکٹرجنرل ملٹری آپریشز(ڈی جی ایم اوز) کا خصوصی ہاٹ لائن رابطہ ہوا ہے جس میں پاکستان نے ورکنگ بانڈی پر پاکستانی شہریوں کو بھارت کی جانب سے نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق پاکستان اور بھارت کے ڈی جی ایم اوز کا خصوصی ہات لائن رابطہ ہوا۔ پاکستانی ڈی جی ایم او نے ورکنگ بانڈری پر پاکستانی شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانے کا معاملہ اٹھایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستانی ڈی جی ایم او کا کہنا تھا کہ

...تفصیل

آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں انہوں نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔برطانوی ہائی کمشنر نے آرمی چیف سے ملاقات میں خطے میں امن واستحکام کے لیے پاکستانی کوششوں

...تفصیل

پاکستانی طالبہ نے پارکنسن مریضوں کیلیے ذہین چھڑی تیار کرلی

برسٹل میں یونیورسٹی آف ویسٹ انگلینڈ (یوڈبلیو ای)میں زیرِ تعلیم پاکستان کی ہونہار طالبہ نیہا چوہدری نے پارکنسن کے مریضوں کیلیے ایک اسمارٹ چھڑی بنائی ہے جس سے دنیا بھر میں لاکھوں افراد استفادہ کرسکتے ہیں۔تفصیل کیمطابق نیہا چوہدری کے دادا پارکنسن کے مرض میں مبتلا تھے اور گزشتہ سات برس تک ان کے والد کے جوڑ سخت ہوجاتے تھے جس سے وہ بار بار گر کر زخمی ہوجاتے تھے۔ اسی مناسبت سے یہ چھڑی مریض کے جوڑ میں اکڑن اور سختی محسوس کرکے ارتعاش پیدا کرتی ہے اور مریض دوبارہ بحال ہو کر پھر سے چلنے لگتا ہے۔نیہا نے 

...تفصیل

سرکاری سطح پر مفت بون میرو ٹرانسپلانٹ شروع

حکومت سندھ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیز سینٹر میں خون کے کینسر اورتھیلے سیمیا میں مبتلا بچوں کے سب سے مہنگے علاج بون میروٹرانسپلانٹ کومفت کردیا اورگزشتہ روزسرکاری خرچ پر خون کے کینسر میں مبتلا 17سالہ نوجوان کا پہلا بون میرو ٹرانسپلانٹ(ہڈیوں کے گودے کی منتقلی)کردی گئی۔حکومت سندھ نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ڈیزیزکوخون کے مہلک امراض کے علاج کیلیے سرکاری سطح پرتسلیم کرلیا،ماہرین کے مطابق خون کے کینسرکاکامیاب علاج بون میروٹرانسپلانٹ (ہڈیوں کے گودے)کی منتقلی ہی ہوتا ہے نجی اسپتالوں میں اس علاج پر 25

...تفصیل