Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE ریاستی جبر چھپانے کیلئے صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر میں رسائی نہیں دی جارہی، پاکستان
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ بھات ریاستی جبر چھپانے کے لیے صحافیوں کو کشمیر میں نہیں جانے دے رہا۔اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کا کہنا تھا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کا سلسلہ تیز کردیا ہے اور صرف ایک ماہ کے دوران بھارتی جارحیت کی وجہ سے 30شہری شہید ہوچکے ہیں، 300 سے زائد زخمی اور اس دوران 169  کو حراست میں لیا گیا جب کہ 46 مکانات کو مسمار کردیا گیا، اب بھارت اپنا ریاستی جبر ... تفصیل

بعض عدالتی فیصلوں کے باعث اربوں روپے ہرجانہ اداکرنا پڑا، اٹارنی جنرل

اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف کا کہنا ہے کہ بعض عدالتی فیصلے عالمی فورم پرلے جائے گئے جن کے باعث اربوں روپے ہرجانہ اداکرنا پڑا۔سپریم کورٹ میں نئے عدالتی سال کے موقع پر فل کورٹ ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کا کہنا تھا کہ آج قائداعظم کی انہترویں برسی بھی ہے لہذا آج کے دن ہمیں محنت اورلگن سے کام کرنے کا عزم کرنا ہوگا۔ آئین عدلیہ، مقننہ اور انتظامیہ کے اختیارات کی حدبندی کرتا ہے،اٹارنی جنرل آف پاکستان نے مزید کہا کہ سیاسی مقدمات سپریم کورٹ میں لائے گئے اور فریقین کو اپیل کے

...تفصیل

اوآئی سی کا میانمار سے اقوام متحدہ کو مظالم کی تحقیقات کی اجازت دینے کا مطالبہ

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو راکھائن میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کرنے کی اجازت دے۔قازقستان کے درالحکومت آستانہ میں او آئی سی کے سربراہ اجلاس برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے موقع پر میانمار میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔ او آئی سی نے میانمار کی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے فیکٹ فائنڈنگ مشن کو بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات

...تفصیل

بلوچستان کے علاقے کچلاک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق

کچلاک میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔رپورٹ کے مطابق چمن سے آنے والی گاڑی پر نامعلوم افراد نے کچلاک میں اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مقامی ہزارہ برادری سے تھا یا یہ لوگ افغانستان سے آ رہے تھے۔گاڑی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ کچلاک میں ایک پٹرول پمپ پر ایندھن بھروانے کے لیے رکی، ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین بھی شامل

...تفصیل

قائداعظم محمد علی جناح کا 69واں یوم وفات آج منایا جا رہا ہے

بابائے قوم و بانی پاکستان  قائداعظم محمد علی جناح کا 69واں یوم وفات آج انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔آج مختلف تقریبات میں بابائے قوم کو بھر پور طریقے سے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ بانی پاکستان کی روح کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی کی گئی، قائد اعظم کے مزار پرسیاسی شخصیات، مسلح افواج کے نمائندوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔ بابائے قوم کے یوم وفات کے سلسلے میں مختلف تنظیموں کی جانب سے ملک بھر میں سیمینارز، مذاکروں اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا

...تفصیل

شریف خاندان کی 3شوگر ملز کی منتقلی غیر قانونی قرار

ہائی کورٹ نے شریف خاندان کی شوگر ملوں کی منتقلی کو غیر قانونی قرار دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے شریف خاندان کی شوگرملوں کی منتقلی سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے شریف خاندان کی شوگرملوں کی منتقلی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اتفاق شوگر مل، حسیب وقاص اور چوہدری شوگر مل کو قانون کے بر عکس منتقل کیا گیا لہذا شوگر ملز کو 3 ماہ کے اندر واپس منتقل کیا جائے۔واضح رہے کہ 2006 میں صوبے بھر میں نئی شوگر ملوں کے قیام اور اس کی ایک علاقے سے دوسرے علاقے

...تفصیل

بابائے قوم کی69ویں برسی؛سیاسی وعسکری شخصیات کی مزارقائد پرحاضری

بابائے ژقوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 69ویں برسی کے موقع پر سیاسی و عسکری شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی ہے اور ان کے افکار پر عمل پیرا ہونے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کی 69 ویں برسی کی مناسبت سیگورنر سندھ محمد زبیر، وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، میئر کراچی وسیم اختر اور ڈی جی رینجرزسندھ میجر جنرل محمد سعید سمیت اعلی سیاسی و عسکری شخصیات نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔  اس کے علاوہ  پاک بحریہ کے کیڈٹس کی جانب سے قرآن خوانی بھی کی گئی۔گورنر سندھ محمد

...تفصیل