Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماں نے سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات خصوصا فوجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے... تفصیل

پاکستان کا امریکا کے ساتھ سخت سفارتی پالیسی اختیارکرنے کا فیصلہ

وفاق نے امریکا کی جانب سے پاکستان پر ممکنہ طور پر پابندیاں عائد کرنے اور اتحادی کا درجہ کم کرنے کی اطلاعات سامنے آنے کے بعد آئندہ درپیش حالات سے نمٹنے کیلیے ٹرمپ حکومت کے ساتھ سخت ترین سفارتی پالیسی اختیارکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔سخت ترین پالیسی کے تحت 3 آپشنز پر بتدریج عمل درآمد کیا جائے گا۔ پاکستان کی جانب سے امریکا کے ساتھ آئندہ کی پالیسی کے حوالے سے مخصوص آپشنز پر عمل در آمد کا فیصلہ قومی سلامتی کمیٹی کی منظوری سے کیا جائے گا۔ان آپشنز میں امریکا کے ساتھ سفارتی تعلقات کو محدود کرنا ، دہشت گردی

...تفصیل

سپریم کورٹ نے کلثوم نواز کی نااہلی کی درخواستیں خارج کردیں

سپریم کورٹ نے نواز شریف کی اہلیہ اور این اے 120 کے ضمنی انتخاب کی فاتح بیگم کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں خارج کردیں۔سپریم کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی نااہلی کیلئے دائر درخواستیں خارج کردیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کلثوم نواز کے پاس بھی اقامہ ہے لیکن تنخواہ ظاہر نہیں کی گئی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ بتائیں کلثوم نواز نے کونسی گاڑی یا گھر چھپایا ہے۔جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ درخواست گزار پاناما کیس کا حوالہ دے رہا ہے جس میں اقامہ

...تفصیل

کراچی جیل سے فرار 2دہشتگردوں کا افغانستان جانے کا انکشاف

سینٹرل جیل سے بھاگنے والے 2 دہشت گرد افغانستان پہنچ گئے جب کہ ملزمان کو سہولت دینے والے افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔کانٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے محکمہ داخلہ سندھ کو جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سینٹرل جیل سے بھاگنے والے 2 دہشت گرد افغانستان پہنچ گئے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشت گرد جیل سے فرار ہونے کے بعد اورنگی ٹاون گئے جہاں سے وہ حب  کے راستے کوئٹہ پہنچے، ایک دن کوئٹہ میں رہنے کے بعد چمن کے راستے افغانستان فرار ہوگئے تاہم ملزمان کو سہولت دینے والے افراد کو حراست میں

...تفصیل

ایل او سی خلاف ورزی، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب

لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی اشتعال انگیزی پرپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔بھارت کی جانب سے ایل اوسی پرجنگ بندی کی خلاف ورزی پرپاکستان میں تعینات بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرجے پی سنگھ کو طلب کیا گیا اوران سے بھارتی فوج کی حالیہ اشتعال انگیزی پرشدید احتجاج کیا گیا۔ پاکستان حکام نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کے حوالے احتجاجی مراسلہ بھی کیا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روزبجوات، پھکلیان سیکٹرپربھارتی افواج نے فائرنگ اورگولہ باری کی،

...تفصیل

پاک امریکا افغان مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا عزم

آئی ایس پی آر کے مطابق کابل میں ہونے والے سہہ فریقی مذاکرات میں شرکا نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی مشترکہ خطرہ ہے اس کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان کے دارلحکومت کابل میں پاکستان، امریکا اور افغانستان کے سہہ فریقی مذاکرات ہوئے، جس میں 6 رکنی پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ملٹری آپریشن میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق مذاکرات میں شامل تینوں فریقین نے دہشت گرد تنظیم داعش کے خاتمے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی

...تفصیل

چنیوٹ کے دو دیہات میں درجنوں افراد میں ایڈز کا انکشاف

نواحی علاقے چک 128 بھٹی والا اور کوٹ خدا یار میں 7 بچوں سمیت 41 افراد میں اiڈز کے موذی مرض کا انکشاف ہوا ہے۔چنیوٹ کے نواحی علاقے چک 128 بھٹی والا اور کوٹ خدایار میں 41 افراد میں ایڈز کے مرض کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ انکشاف اس وقت ہوا جب محکمہ صحت کے 2 افسران کے درمیان خط کا تبادلہ ہوا اور خط میں کہا گیا کہ رواں برس 20 اور 21 جولائی کو محکمہ صحت کی ٹیم نے چک 128 بھٹی والا کا دورہ کیا اور متعدد افراد کے ایڈز ٹیسٹ کے لئے خون کے نمونے لئے گئے اور وہ نمونے  22 جولائی کو لاہور لیبارٹری میں بجھوائے گئے

...تفصیل