Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماں نے سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات خصوصا فوجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے... تفصیل

وزیراعظم اپنے گھر کی صفائی ضرور کریں مگر پاکستان کا تماشا نہ بنائیں، چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپنے گھر کی صفائی ضرور کریں مگر پاکستان کو دنیا میں تماشا نہ بنائیں۔اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت میں سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے گھر کی صفائی ضرور کریں مگر پاکستان کو دنیا میں تماشا نہ بنائیں، گھر کی صفائی پر کسی کو اعتراض نہیں لیکن بیانات کے بجائے عملی اقدامات پر توجہ دینی چاہیے، پاکستان تو اب وہ بات خود مان رہا ہے جو بھارت کہتا رہا۔  کیا بھارتی حکومت یا سیاستدانوں میں سے کسی نے کبھی اس

...تفصیل

نیب ریفرنسز،شریف خاندان کی عدم پیشی پر دوبارہ نوٹس جاری

احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر مختلف ریفرنسز کی سماعت میں عدم پیشی پر شریف خاندان کو دوبارہ نوٹس جاری کردیئے۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف، حسن نواز، حسین نواز، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کے خلاف ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کی خرید داری، العزیزیہ اسٹیل مل اور اثاثوں کے متعلق ریفرنسز کی سماعت کی تاہم شریف خاندان کی جانب سے کوئی فرد یا وکیل پیش نہیں ہواالبتہ کارروائی کے دوران نواز شریف کے پولیٹیکل ایڈوائزر آصف کرمانی موجود رہے۔سماعت کے دوران نیب نے شریف فیملی کو جاری کیے

...تفصیل

مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ

ہائی کورٹ نے مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ میں مریم نواز کے خلاف توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ مریم نواز اپنی تقاریر میں توہین عدالت کی مرتکب ہو رہی ہیں، مریم نواز کے بیانات سے عدلیہ کی توہین ہو رہی ہے اور عدلیہ مخالف بیانات سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے لہذا عدالت مریم نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کے تحت کارروائی کا حکم دے۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد مریم نواز کے خلاف توہین عدالت

...تفصیل

افغانستان میں امن علاقائی استحکام کیلئے اہم ہے، تہمینہ جنجوعہ

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا کہنا ہے کہ افغان مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں اور افغان امن کا معاملہ مذاکرات کے ذریعے ہی حل ہو سکتا ہے جب کہ افغانستان میں امن علاقائی استحکام کے لیے اہم ہے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سیکرٹری برائے خارجہ امور تہمینہ جنجوعہ جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچیں جہاں انہوں نے امریکی نائب وزیرخارجہ ٹام شینن سے ملاقات کی۔ ملاقات میں افغانستان میں امن و امان کی صورت حال سمیت امریکا کی جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی پالیسی کے خطے پر پڑنے والے اثرات پر بھی

...تفصیل

سوئٹزرلینڈ میں پاکستان مخالف سرگرمیوں پر سوئس سفیر کی دفترخارجہ طلبی

پاکستان نے سوئٹزلینڈ سیآزاد بلوچستان سے متعلق تشہیری مہم روکنیاورکالعدم بی ایل اے کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔دفترخارجہ نے سوئٹزر لینڈ کے پاکستان میں نامزد سفیر تھامس کولی کو طلب کرکے جنیوا میں ہونے والی پاکستان مخالف اشتہاری مہم پر شدید احتجاج کیا ہے۔ دفترخارجہ  نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سوئٹزرلینڈ کی سرزمین کااستعمال عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔ سوئٹزر لینڈ کسی خود مختار ملک کے خلاف اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے۔دوسری جانب اقوام متحدہ جنیوا میں پاکستان کے مستقل مندوب فرخ عامل

...تفصیل

چمن میں پاک افغان سرحد پرخود کش حملہ، ایک شخص جاں بحق اور22زخمی

پاک افغان سرحد کے قریب ٹیکسی اسٹینڈ پر خود کش حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔لیویز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی باب دوستی چمن کی جانب جارہی تھی کہ ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب  خود کش حملہ آور نے گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے جن کو سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔لیویز کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد پاک افغان سرحد کو دوبارہ بند کرکے ہر قسم کی آمدو

...تفصیل