Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماں نے سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات خصوصا فوجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے... تفصیل

جامعہ کراچی سے انصارالشریعہ کے مزید3دہشتگرد گرفتار

پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے جامعہ کراچی کی اسٹاف کالونی سے انصار الشریعہ کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار پر قاتلانہ حملے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے اور اب تک متعدد افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔  قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خواجہ اظہار پر حملہ میں ملوث کالعدم انصار الشریعہ سے تعلق رکھنے والے عبدالکریم سروش صدیقی کو اس کے 3 ساتھیوں سمیت

...تفصیل

شمالی وزیرستان میں پاک آرمی کے زیراہتمام خیرسگالی ٹی 20 میچ کا انعقاد

میرانشاہ میں یونس خان اسٹیڈئیم پاک آرمی کے زیر اہتمام خیر سگالی ٹی 20 میچ جاری ہے۔میران شاہ میں پاکستان الیون اور یو کے الیون کے مابین خیرسگالی کرکٹ میچ شروع ہوگیا جہاں یو کے میڈیا الیون کا پاکستان الیون کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کھلاڑیوں میں کرکٹر شاہد آفریدی، یونس خان ،راشد لطیف،جنید خان،مشتاق احمد، عمر گل شامل ہیں۔میران شاہ مِں جشن کا سماں ہے جہاں چھوٹے بڑے ہرعمر کے لوگ گرانڈ میں موجود ہیں، ڈھول کی تھاپ پر لوگوں کا روائیتی رقص جاری ہے۔ میچ سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آرنے

...تفصیل

بیگم کلثوم نواز تیسری سرجری کیلئے اسپتال پہنچ گئیں

نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ میری والدہ تیسری سرجری کے لیے اسپتال پہنچ گئی ہیں، آپ سب سے دعاں کی اپیل ہے۔مریم نواز نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی جس میں سابق وزیراعظم پاکستان نواز شریف اپنی اہلیہ کلثوم نواز کا ہاتھ تھامے انہیں اسپتال لے کر آ رہے ہیں۔خیال رہے کہ بیگم کلثوم نواز علاج کی غرض سے چند ہفتوں قبل علاج کی غرض سے لندن گئی تھیں جہاں ڈاکٹرز نے ان کے گلے میں کینسر کی تشخیص کی تھی۔ کلثوم نواز کے دو آپریشن کیے جا چکے ہیں جو کامیاب

...تفصیل

عمران خان سے متعلق سوال پر نبیل گبول آپے سے باہر

عمران خان سے متعلق سوال پر پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول بھڑک اٹھے۔پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس میں اس وقت شدید بدنظمی اور تلخی پیدا ہوگئی جب عمران خان سے متعلق سوال پر پی پی رہنما نبیل گبول بھڑک اٹھے۔ کراچی میں پیپلز پارٹی کی پریس کانفرنس کے دوران صحافی نے پی ٹی آئی چیرمین عمران خان سے متعلق سوال کیا جس پر نبیل گبول آپے سے باہر ہوگئے اور سوال کرنے والے کو کہا کہ آپ بکواس کررہے ہیں۔اس دوران پی پی پی رہنما اور صحافی برادی  میں اچھی خاصی کشیدہ صورت حال پیدا ہوگئی تاہم پی پی پی کے سینئر رہنما نثار

...تفصیل

سربراہ عالمی بینک کی سندھ طاس معاہدے میں پاکستان کے کردار کی تعریف

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عالمی بینک کے سربراہ سے کرسٹالینا نے ملاقات کی جس میں انہوں نے سندھ طاس معاہدے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔نیو یارک میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے عالمی بینک کی سربراہ نے ملاقات کی جس میں انہوں نے پاکستان میں معاشی بہتری کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سندھ طاس معاہدے میں پاکستان کا کردار مثبت اور تعمیری ہے جب کہ معاشی اصلاحات کیعمل میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تربیلا 4،5 اور داسو منصوبوں میں معاونت پر عالمی بینک کی سربراہ کا تشکر

...تفصیل

عمران خان آصف زرداری صاحب کا نام لینے سے پہلے وضو کرکے آئیں، پیپلز پارٹی

پیپلزپارٹی کے ارکان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ عمران خان آصف زرداری صاحب کا نام لینے سے پہلے وضو کرکے آئیں۔پارلیمنٹ ہاس اسلام آباد کے باہر پیپلز پارٹی کے دیگر ارکان اسمبلی کے ہمراہ رمیش لعل نے کہا کہ گزشتہ روز عمران خان نے اخلاق سے گری ہوئی باتیں کیں، بلاول بھٹو، ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے اور بے نظیر بھٹو کے بیٹے ہیں انہوں نے سیاست گھرسے سیکھی ہے، عمران نیازی بتائیں کہ انہوں نے کہاں سے سیاست سیکھی ہے۔ وہ ایک ہفتے کے نوٹس پر سیاسی جلسہ کیسے کرتے ہیں، این اے 120 کے معاملے میں عمران نیازی نے سپریم

...تفصیل