Get Adobe Flash player

Your Image Title

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipisicing elit, sed do eiusmod tempor.

Read More

آج کااخبار

مکمل اخبار پڑھنے کے لئے کلک کریں۔

فونٹ حاصل کریں

Download Urdu font for better reading click here.

نیشنل

IMAGE آرمی چیف کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی خبر ایجنسی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماں نے سعودی عرب اور پاکستان کے باہمی تعلقات خصوصا فوجی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق ملاقات میں دیگر اعلی حکام نے بھی شرکت کی اور باہمی دلچسپی کے... تفصیل

نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کی باری ہے، طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ مہینوں پہلے پتہ تھا کہ نواز شریف کو عدالت سے نااہل قرار دیا جائے گا جب کہ پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اب باری شہباز شریف کی ہے۔  پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹان کمیشن کی رپورٹ اگر شائع کرنی ہے تو پھر سب کمیشنز کی رپورٹ شائع ہونی چاہیے، کمیشن رپورٹ بھی جاری ہونی چاہیے اور ان پر کارروائی بھی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کام کرنے کی سزا نہ دی جائے،نواز شریف اور شہباز شریف کی

...تفصیل

کرپشن کیس؛ سابق صدر نیشنل بینک علی رضا گرفتار

نیشنل بینک کے سابق صدر علی رضا سمیت 7 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے گرفتاری کا حکم سندھ ہائی کورٹ نے جاری کیا۔سندھ ہائی کورٹ میں نیشنل بینک کی بنگلا دیش شاخ میں 18 ارب روپے کی کرپشن کیس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کے سامنے بیان دیا کہ علی رضا نا صرف نیشنل بینک کے صدر تھے بلکہ چئیرمین بورڈ آف ڈائریکٹر، چئیرمین آڈٹ کمپنی اور چئیرمین ایچ آر بھی تھے، 2009 میں ہونے والی بینک کی آڈٹ رپورٹ میں کرپشن کا انکشاف ہوا ہے جب کہ گورنر اسٹیٹ بینک نے بھی نیشنل بینک میں کرپشن کی شکایت کی

...تفصیل

اسلام آباد میں دفعہ 144نافذ؛ ڈبل سواری پر پابندی عائد

دارالحکومت میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری سمیت مختلف پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔اسلام آباد میں دفعہ 144 کے تحت موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی عائد کردی گئی ہے، پابندی کا اطلاق 6 محرم الحرام 27 ستمبرسے یکم اکتوبریوم عاشورتک ہوگا۔دفعہ 144 کے تحت کھلونا نما اسلحہ پربھی پابندی لگائی گئی ہے جس کا اطلاق دوماہ تک رہے گا جب کہ نوٹیفکیشن کے مطابق کیمرے والے ڈرونز ماتمی جلوس اور مجالس کیلئے خطرہ ہوسکتے ہیں جس کے باعث ڈرون کیمرے کے استعمال پربھی پابندی عائد کی گئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز

...تفصیل

سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظرعام پر لانے کیلئے عوامی تحریک کا دھرنا

پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ منظرعام پر لانے کے لئے پنجاب سول سیکریٹریٹ کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔سانحہ ماڈل ٹان کے ورثا نے رپورٹ کے حصول کے لیے درخواست ایڈیشنل ہوم سیکریٹری پنجاب کو جمع کرادی ہے۔ پنجاب سول سیکریٹریٹ کے سامنے پاکستان عوامی تحریک کے رہنماں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے دھرنا دے دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ رپورٹ نہ ملنے تک دھرنا جاری رہے گا۔دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹان کا معاملہ

...تفصیل

بھارتی مہم جوئی اور کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا بھرپور جواب دیں گے، وزیراعظم پاکستان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن بھارتی مہم جوئی اور کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 72 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے 70 سال میں دنیا کو کئی تنازعات سے بچایا لیکن بدقسمتی سے اقوام متحدہ کے منشور پر مکمل عمل درآمد نہیں ہوا۔وزیراعظم نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی ظلم و جبر کا سامنا ہے اور کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت سے

...تفصیل

محرم الحرام ،سندھ میں65ہزار129پولیس اہلکار فرائض انجام دینگے، آئی جی

جی سندھ نے بتایا ہے کہ محرم الحرام کے دوران سندھ بھر میں مجموعی طور پر65ہزار129پولیس اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام دینگے۔ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری کیے جانے والے اعلامیے کے مطابق کراچی میں 9 ہزار 912، حیدر آباد میں12ہزار947، میرپورخاص میں4 ہزار211،شہیدبینظیرآباد میں9ہزار 145، سکھر میں 12 ہزار250 جبکہ لاڑکانہ میں16ہزار 664 پولیس افسران اور جوان محرم میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے محرم الحرام کنٹی جینسی و ڈپلائمنٹ پلان پر مشتمل رپورٹ کا جائزہ لیتے ہوئے تمام

...تفصیل