Get Adobe Flash player

عمران خان،جہانگیر ترین کی نااہلی کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان،سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی جہانگیر ترین کی نااہلی کیلیے دائردرخواستیں سماعت کے لیے مقررکردی گئیں۔درخواستوں کی سماعت آئندہ منگل(26ستمبر کو)چیف جسٹس کی سربراہی میں3رکنی بینچ کرے گا ،بینچ کے ممبران میں جسٹس عمرعطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب شامل ہیں عدالت نے عمران خان، جہانگیر ترین، الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کونوٹسز جاری  کردیے ہیں ۔یاد رہے کہ عدالت نے عمران خان سے بنی گالامیں زمین خریداری کی منی ٹریل میں موجود خلا اورعدالتی سوالات پر وضاحت مانگ رکھی ہے۔