Get Adobe Flash player

چمن میں پاک افغان سرحد پرخود کش حملہ، ایک شخص جاں بحق اور22زخمی

پاک افغان سرحد کے قریب ٹیکسی اسٹینڈ پر خود کش حملے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوگئے۔لیویز کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی گاڑی باب دوستی چمن کی جانب جارہی تھی کہ ٹیکسی اسٹینڈ کے قریب  خود کش حملہ آور نے گاڑی کے قریب آکر خود کو دھماکا خیز مواد کے ذریعے اڑا لیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 22 زخمی ہوگئے جن کو سول اسپتال چمن منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔لیویز کا کہنا ہے کہ دھماکے کے فوری بعد پاک افغان سرحد کو دوبارہ بند کرکے ہر قسم کی آمدو رفت معطل کردی گئی جب کہ فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔