Get Adobe Flash player

لوگ اپنے ووٹ کی توہین نہیں ہونے د ینگے،طلال چوہدری

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تمام اداروں  کو آئین  کے دائرے میں رہ کر  کام کرنا  ہوگا، پاکستان میں عوام  کے ووٹ کی عزت ہونی چاہیے، لوگ اپنے ووٹ  کی توہین  نہیں ہونے دیںگے،عوام  کے ووٹ  کی توہین ریاست کی توہین ہے۔ وہ ہفتہ کو یہاں نوازشریف کی  جمہوریت ریلی کے چوتھے روز گوجرانوالہ سے لاہور روانگی  سے قبل  میڈیاسے گفتگو کر رہے تھے ۔  طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان  میں عوام  کے ووٹ  کی عزت ہونی چاہیے۔ نواز شریف اقتدار کے لیے نہیں نکلے۔پاکستان  کے لوگو اپنے سر کے تاج کا استقبال کرو۔انھوں نے کہا کہ تمام اداروں  کو آئین  کے دائرے میں رہ کر کام کرنا ہوگا۔ لوگ اپنے  ووٹ  کی توہین نہیں  ہونے دیں گے۔عوام کے ووٹ  کی توہین  ریاست  کی توہین ہے