Get Adobe Flash player

جمہوریت ختم ،حکمرانوں نے پاکستان سے غداری کی ہے،سراج الحق

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ حکمرانوںنے پاکستان سے غداری کی ہے، پاکستان میں جمہوریت ختم ہوچکی ہے سامراج طبقات اورپارٹیاںبدلتارہتاہے ،طبقاتی نظام معیشت میں غریب کاکام صرف ووٹ دیناہے ۔تفصیلات کے مطابق کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہناتھاکہ حکمرانوںنے پاکستان سے غداری کی ہے وزیراعظم نے 20کروڑعوام اورجمہوریت کویرغمال بنایاہواہے افسوس ہے وزیراعظم 70سال بعدپاکستان کولبرل کہتاہے ،امیرجماعت اسلامی نے کہاکہ پاکستان میں جمہوریت ختم ہوچکی ہے سامراج طبقات اورپارٹیاںبدلتارہتاہے ۔کسی وزیرکابیٹاسرکاری اسکول میں نہیں پڑھتا،طبقاتی نظام معیشت میں غریب کاکام صرف ووٹ دیناہے ،غریبوںکے پاس پانی اورگیس نہیں آئندہ انتخابات میں کسی کرپٹ کوپارٹی ٹکٹ نہیں دیں گے ۔ٹکٹ باصلاحیت لوگوںکودیں گے چاہے اس کاتعلق جماعت اسلامی سے نہ ہو،انہوںنے کہا کہ پاکستان کسی وڈیرے یاچوہدری نے نہیں ایک وکیل نے بنایا،قائد اعظم ایک ایسی ریاست چاہتے تھے جہاںفتنے نہ ہوں،پاکستان کی طاقت نظریہ پاکستان ہے ۔سراج الحق نے کہاکہ معاشی دہشت گردوںکی وجہ سے پاکستان ترقی نہیں کررہا،طبقاتی نظام معاشرے میں مزیدنہیں چل سکتا جہاںسماجی نظام نہ ہوملک تباہ ہوجاتے ہیںقانون بے بس کھڑاہے ظالموںکے آگے ،ان کامزیدکہناتھا کہ نیوزلیکس انکوائری کمیشن رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش ہونی چاہے ۔